راولپنڈی کے علاقے صدر بیرونی کی پولیس نے  کارروائی کرکے شادی شدہ خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق  ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ مالک مکان محمد علی نے میرے ساتھ زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سگی بیٹی کو متعدد بار زیادتی کے بعد حاملہ کرنے والے درندہ صفت باپ کو عدالت نے سزا سنادی

واقعہ کی اطلاع پر صدر بیرونی پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں سے زیادتی، یا ہراسممٹ ناقابل برداشت ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سگی بیٹی کو متعدد بار زیادتی کے بعد حاملہ کرنے والے درندہ صفت باپ کو عدالت نے سزا سنادی

کراچی:

کراچی کی مقامی عدالت نے سگی بیٹی سے متعدد بار جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے مقدمے میں سفاک درندے کو 25 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم شاہد کو 25 سال قید جبکہ 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت نے ملزم پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ متاثرہ خاتون نے عدالت میں اپنے بیان میں باپ کو ملزم قرار دیا جبکہ ملزم کیخلاف جرم ڈی این اے سے بھی ثابت ہوا۔

پراسیکیوٹر حنا ناز نے موقف دیا تھا کہ 2020 میں ملزم نے اپنے گھر میں سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بیٹی نے ماں کو سب واقعہ بتایا لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوا۔

ملزم نے معتدد بار بیٹی کے ساتھ ریپ کیا، جس کے چند ماہ بعد بیٹی نے ایک بچے کو جنم دیا۔لڑکی نے ماں کو بتایا کہ یہ بچہ اُسکے باپ کا ہے تو اس نے اپنے شوہر کو مارا۔

لڑکی نے فیس بک پر دوستی کے دوران وارث نامی شخص کو سب واقعہ بتایا۔ وارث سب کچھ سننے کے بعد لڑکی سے شادی پر رضا مند ہوگیا۔ شادی کے بعد شوہر وارث کے ساتھ باپ کیخلاف مقدمہ درج کروایا۔

پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ نیو کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • موبائل نہ دینے پر 13سالہ بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار؛ ویڈیو سامنے آگئی
  • بھارت; مشہور یونیورسٹی کے پروفیسر طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار
  • مشہور ہالی ووڈ اسٹار کیخلاف جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج
  • دوست کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے والا گرفتار
  • قصور: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ
  • سگی بیٹی کو متعدد بار زیادتی کے بعد حاملہ کرنے والے درندہ صفت باپ کو عدالت نے سزا سنادی
  • کراچی: بیٹی سے جنسی زیادتی اور حاملہ کرنے کے کیس میں ملزم کو 25 سال قید کی سزا
  • بھارت خواتین کیلئے غیر محفوظ ملک