علامتی فوٹو

راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکو عمر لوند کو 2 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل عمر لوند نے پولیس کے تعاون سے ڈاکو شاہد لوند کو ہلاک کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمال دین والی کے قریب پیش آیا، فائرنگ میں ملوث ڈاکو فرار ہوگئے۔ 

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

نمازِ عید، مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں گدون اُتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نمازِ عید کے بعد مسجد کے سامنے فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نمازِ عید کے دوران دو مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جس میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں گدون اُتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نمازِ عید کے بعد مسجد کے سامنے فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

دوسری جانب ایبٹ آباد میں کالا پل کے مقام پر عید الفطر کی نماز کے بعد ایک شخص قتل اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق عمران نامی شخص کو مسجد کے اندر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے 3 افراد شدید ہوئے۔ مقتول اور زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل  کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ دیرینہ دشمنی بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک
  • نمازِ عید، مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • گھوٹکی میں 2 گروہوں میں فائرنگ، ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک
  • گھوٹکی میں 2 گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی
  • ارمغان کےگھر سے برآمد ہونے والا اسنائپر سمیت جدید اسلحہ کہاں سے آیا؟
  • یوٹیوبر ڈاکو شاہد لونڈ کو ہلاک کرنے والا ڈاکو عمر لونڈ قتل
  • ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کرنے والا عمر لونڈ بھی فائرنگ میں ہلاک
  • کراچی:شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک