چوری کی نیت سے آنے والا شخص کنویں میں گرگیا، مدد کے لیے خود ریسکیو 1122 کو کال کرکے بلایا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
پنجاب کے ضلع عارف والا میں حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں چوری کی نیت سے آنے والا شخص کنویں میں گر گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ عارف والا کے نواحی گاؤں 64 ای بی میں پیش آیا۔
چور جب کھیتوں میں لگے ٹیوب ویل میں چوری کی نیت سے اندر گیا تو قریباً 60 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا۔
چور نے خود ہی ریسکیو 1122 کو کال کرکے مدد کے لیے پکارا، جس پر عملے نے لوکیشن پر پہنچ کر چور کو کنویں سے نکالا اور اسپتال منتقل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص اسی علاقے کا رہائشی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کنویں میں گرنے والے شخص نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ چوری کی نیت سے آیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب چور چوری کی نیت ریسکیو 1122 عارف والا کنویں میں گرگیا مدد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چور چوری کی نیت ریسکیو 1122 عارف والا کنویں میں گرگیا وی نیوز چوری کی نیت سے ا کنویں میں
پڑھیں:
چینی ریسکیو ٹیمز کی میانمار میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں
یانگون () میانمار میں چین کے سفارت خانے کے مطابق چین کی ریسکیو ٹیمز نے میانمار پہنچ کر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی 82 رکنی ریسکیو ٹیم، جس میں ملک کے ممتاز زلزلہ ریسکیو ماہرین اور طبی عملہ شامل ہیں، 20 ٹن سے زائد مواصلاتی، سرچ اینڈ ریسکیو ، طبی سامان اور ہنگامی خوراک جیسی اشیاء کے ساتھ بیجنگ سے یانگون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ اس کے علاوہ چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو سے چائنا ریڈ کراس انٹرنیشنل ریسکیو ٹیم بھی میانمار پہنچ چکی ہے۔ چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے میانمار کو 51 رکنی ریسکیو ٹیم بھیجی، تاکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو کے کام میں مدد کی جا سکے۔ ریسکیو ٹیم میانمار کے یانگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی ۔ ہانگ کانگ کی خصوصی انتظامی حکومت کے سیکورٹی بیورو کے مطابق، یہ ریسکیو ٹیم خصوصی انتظامی حکومت کے سیکورٹی بیورو، فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ، امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اور ہانگ کانگ ہاسپٹل اتھارٹی کے عملے پر مشتمل ہے ۔ میانمار کے رہنما من آنگ ہلینگ نے میانمار کے دارالحکومت نیپیداؤ میں واقع اوتارا تھیری ہسپتال کے ریسکیو سائٹ پرچین کے صوبہ یون نان سے آنے والی ریسکیو میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ 37 اراکین پر مشتمل اس ٹیم نے تقریباً 40 گھنٹوں تک پھنسے ایک شخص کو زندہ بچا یا ۔