بھارت میں یوٹیوب دیکھ کر اپنی سرجری خود کرنے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا میں شہری کو مسلسل علاج اور دواؤں کے استعمال اور اسپتالوں کے چکر کاٹنے کے باوجود پیٹ کے درد میں کمی نہ ہوئی تو اس نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرنے کی کوشش کی۔ راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور سُن کرنے کے انجیکشن خریدے۔ انہوں نے گھر جا کر اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا تاہم کچھ دیر بعد انجیکشن کا اثر ختم ہوتے ہی شدید تکلیف سے چیخنے لگے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد؛ خاتون اوربیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

رپورٹ کے مطابق راجا بابو کی چیخ و پکار سن کر گھر والوں کو واقعہ کا علم ہوا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔18 سال قبل راجا بابو کی اپنڈکس کی سرجری ہو چکی ہے تاہم وہ حالیہ دنوں میں دوبارہ پیٹ درد میں مبتلا تھے۔ جب ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود آرام نہ آیا تو انہوں نے خود اپنا علاج کرنے کا فیصلہ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار؛ ویڈیو سامنے آگئی

لاہور:

بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکو سپورٹ یونٹ نے بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔  ترجمان لیسکو نے بتایا کہ ملزم لیاقت کو گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم سنگل فیز ، تھری فیز اور گرین میٹرز کو سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ریورس کرنے والا سافٹ ویئر اور دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو انجینئر  شاہد حیدر نے کامیاب کارروائی پر ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کو میچ کے دوران دل کا دورہ، حالت تشویشناک
  • 26 نومبر احتجاج،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماءسلمان اکرم راجا کوگرفتار کرنے سے روک دیا
  • پوپ فرانسس اسپتال سے صحت یاب ہو کر ویٹیکن واپس پہنچ گئے
  • 250 سے زائد فلموں کے مصنف کمال پاشا بیمار، سروسز اسپتال میں علاج جاری
  • ملیر ایکسپریس وے پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا بچہ دوران علاج جاں بحق
  • جعلی ویزے پر سفر کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار؛ ویڈیو سامنے آگئی
  • یوٹیوب ٹیوٹوریل دیکھ کر اپنی سرجری کرنیوالے کے ساتھ کیا ہوا؟