فیصل آباد: غیرقانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
فیصل آباد میں ایک کارروائی میں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد زون نے ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب کارروائی کی جس میں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھیجنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔
گینگ کے دیگر ارکان دبئی اور لیبیا سے گینگ کو چلا رہے ہیں، یہ گروہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر لیبیا، روس، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک بھجوانے میں ملوث ہے۔
بلوچستان میں انتظامی بحران ختم کرنے کے لیے صوبہ سندھ سے ایف آئی اے کے 10 افسران کا بلوچستان تبادلے کر دیے گئے ہیں جبکہ مزید 24 افسران شارٹ لسٹ کردیے گئے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی اے پشاور زون میں بھی مقدمات درج ہیں۔
کارروائی میں ملزم کے قبضے سے 4 پاکستانی پاسپورٹ اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جن کی جانچ کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور میں 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی ہدایت پر چوکی نادر آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا اور 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم اصغر کو گرفتار کرلی۔
اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے کہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ ہمسائیہ اصغر بچی کو ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ بچی کے والد مظہر علی کی مدعیت میں نامزد ملزم اصغر کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔
ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج نادر آباد نعیم سلطان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا۔