لاہور(اوصاف نیوز)اختیارات سے تجاوز، کرپشن کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او، محرر معطل ہوں گےلاہور پولیس کی کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر مزید سخت پالیسی پر عمل درآمدڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، محرر، 4 کانسٹیبلز کو معطل کر دیا۔

چند روز قبل خاتون ایم پی اے کے بیٹے سے رشوت مانگنے کا وقعہ ثابت ہونے پر کاروائی واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے پر ایس ایچ او، محرر اور سپاہیوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ایس پی صدر سے ناقص نگرانی پر وضاحت طلب کرلی

کرپشن، اختیارات سے تجاوز ریڈ لائن، کراس کرنے والا سیٹ پر نہیں رہے گا۔۔ہر شہری وی آئی پی کی حیثیت رکھتا ہے، ذیادتی کرنے والا محکمہ کا بدترین دشمن ہے، تھانہ میں کسی سطح پر بھی کرپشن ہوئی تو ایس ایچ او اور محرر بھی جوابدہ ہوں گے

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ذمہ داری سے فرض نبھانے والا آفیسر ہی عہدے کا حق دار ہے،لاہور پولیس میں اندرونی احتساب کا نظام سخت سے سخت ترین بنا رہے ہیں،
الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اختیارات سے تجاوز ایس ایچ او

پڑھیں:

کراچی: چھت سے گرنے والا شخص دورانِ علاج جاں بحق

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دو منزلہ مکان کی چھت سے گرنے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 6 بی انار کلی بینگلوز کے قریب گھر کی چھت سے گر کر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔تاہم، سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے مضروب کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ عارف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ مکان کی دوسری منزل پر سولر پلیٹ لگانے کے دوران منگل کی شام بلندی سے گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

تاہم، سرجانی ٹاؤن پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اختیارات کا غلط استعمال، پاکستان سپورٹس بورڈکے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل معطل
  • 7 ماہ قبل لاہور سے اغواء ہونے والا 16 سالہ لڑکا خیبر ایجنسی سے بازیاب
  • اختیارات کے غلط استعمال پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ معطل
  • ’فوجی افسران کیلئے شہری عہدے‘: انڈونیشیا کے فوجی قانون میں ’متنازع‘ ترامیم منظور
  • ن لیگی خاتون رکن اسمبلی کی شکایت پر لاہور پولیس کے افسر سمیت 6 اہلکار معطل
  • کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپرس معطل
  • کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر لاہور پولیس نے سخت پالیسی تیار کر لی
  • چینی کی قیمت 164 روپے کلو سے تجاوز نہیں کرنی چاہیے: نائب وزیراعظم
  • کراچی: چھت سے گرنے والا شخص دورانِ علاج جاں بحق