7 ماہ قبل لاہورسے اغوا ہونے والا 16 سالہ لڑکا خیبرایجنسی سے بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والے 16 سالہ لڑکے کو خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا گیا۔
ایس پی انویسٹیگیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن مقصود گجر نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے
16 سالہ عبداللہ کو باڑہ خیبرایجنسی سے بازیاب کروا لیا۔ملزمان عبداللہ کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر کے باڑہ خیبر ایجنسی لے گے تھے۔
ملزمان نے عبداللہ کو منشیات کے عوض تحصیل باڑہ ضلع خیبرایجنسی میں گروی رکھوا دیا تھا۔ عبداللہ کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی طرف سے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عبداللہ کو سے بازیاب
پڑھیں:
کرپشن ، اختیارات سے تجاوز ، ایس ایچ او جوہر ٹاون محرر، 4 کانسٹیبلز معطل
لاہور(اوصاف نیوز)اختیارات سے تجاوز، کرپشن کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او، محرر معطل ہوں گےلاہور پولیس کی کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر مزید سخت پالیسی پر عمل درآمدڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، محرر، 4 کانسٹیبلز کو معطل کر دیا۔
چند روز قبل خاتون ایم پی اے کے بیٹے سے رشوت مانگنے کا وقعہ ثابت ہونے پر کاروائی واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے پر ایس ایچ او، محرر اور سپاہیوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ایس پی صدر سے ناقص نگرانی پر وضاحت طلب کرلی
کرپشن، اختیارات سے تجاوز ریڈ لائن، کراس کرنے والا سیٹ پر نہیں رہے گا۔۔ہر شہری وی آئی پی کی حیثیت رکھتا ہے، ذیادتی کرنے والا محکمہ کا بدترین دشمن ہے، تھانہ میں کسی سطح پر بھی کرپشن ہوئی تو ایس ایچ او اور محرر بھی جوابدہ ہوں گے
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ذمہ داری سے فرض نبھانے والا آفیسر ہی عہدے کا حق دار ہے،لاہور پولیس میں اندرونی احتساب کا نظام سخت سے سخت ترین بنا رہے ہیں،
الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل