تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
شارجہ: شارجہ پولیس نے ایک غیر قانونی بھکاری کو گرفتار کیا ہے، جس کے پاس سے 14 ہزار درہم (پاکستانی 10 لاکھ روپے سے زائد) برآمد ہوئے۔ یہ شخص محض تین دن میں عوام کی ہمدردی کا فائدہ اٹھا کر اتنی بڑی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔
گلف نیوز کے مطابق، ایک مقامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ مسجد کے باہر ایک شخص مالی مشکلات کا دعویٰ کرتے ہوئے بھیک مانگ رہا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی شناختی تفصیلات چیک کیں تو معلوم ہوا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔
بریگیڈیئر جنرل عمر الغزال الشامسی، جو گداگری اور اسٹریٹ وینڈرز کی نگرانی کے لیے قائم خصوصی ٹیم کے سربراہ ہیں، نے بتایا کہ یہ عمل سیکیورٹی اور سماجی مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ گداگر اکثر ہمدردی کے جذبات کو استعمال کر کے غیر قانونی طور پر بڑی رقم کما لیتے ہیں۔
شارجہ پولیس نے "بھیک مانگنا جرم ہے، دینا ذمہ داری ہے" کے عنوان سے ایک مہم شروع کر رکھی ہے، جو رمضان کے آغاز سے جاری ہے۔ اس مہم کے تحت سادہ لباس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ گداگری کے رجحان کو روکا جا سکے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھکاریوں کو پیسے نہ دیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 80040 یا کال سینٹر 901 پر دیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: گلاب دیوی اسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی ذیادتی کی کوشش کرنے والا گارڈ گرفتار
لاہور کے گلاب دیوی اسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی ذیادتی کی کوشش کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گلاب دیوی ہسپتال کے گارڈ کی بچی سے ذیادتی کی کوشش کی تو نصیر آباد پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
10 سالہ بچی ہسپتال اوپی ڈی میں چیک اپ کے لیے آئی تھی، اسپتال OPD میں موجود گارڈ نے ورغلا کر بچی کو کمرے میں بلایا، کمرے میں گارڈ ولی خان نے بچی سے ذیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا جسے پولیس نے آدھے گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے NEVER AGAIN کے متعلق واضح احکامات جاری ہیں، بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔