کراچی:

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیاب وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق آغا سرورعباس نامی ملزم کو ایف بی آئی تحقیقات کے تسلسل میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم  کراچی کے علاقے نیو رضویہ کا رہائشی ہے جو کم سن امریکی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے بعد انہیں دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے۔

ملزم سے موبائل،لیپ ٹاپ اورپورن ویڈیوز بنانے میں معاون آلات برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزم سےکم سن بچوں کو ویڈیوز کے بارے  میں کسی کو بتانے پر بھیجے گئے دھمکی آمیزپیغامات بھی ملے ہیں۔ 

 ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزم پورن ویڈیوز کے لیےمتعلقہ کئی ویب سائٹ سے کم سن بچوں کی معلومات کے حصول میں ملوث ہے۔

ملزم کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کم سن امریکی بچوں کی ایف ا ئی اے

پڑھیں:

گاڑی، 50 لاکھ  ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار

لاہور میں پولیس نے گاڑی چوری اور50 لاکھ روپے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایڈن ٹاور کے قریب 15 کو ڈکیتی کی جھوٹی کال کی تھی۔ ملزم عنصر کا کہنا تھا کہ 5 ڈکیت آئے اور 50 لاکھ روپے اور لینڈ کروزر گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

چھان بین کے دوران ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا۔ گلبرگ پولیس نے جھوٹی 15 کال کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم کا بینک کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا جس کے باعث بینک گاڑی لیے گیا تھا۔

ملزم عنصر کیخلاف جھوٹی 15 کال کرنے پر مقدمہ درج کر کے انوسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ذاتی عناد کے لیے جھوٹی 15 کالز پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، کم سن امریکی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا گرفتار
  • لیبیا کشتی 2023ء حادثہ، انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • گلگت، ایف آئی اے کی کارروائی، غیر ملکی سمز فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: سوشل میڈیا پر شیر کیساتھ تصویر پوسٹ کرنے والا شہری گرفتار، شیر بھی ضبط
  • لاہور: سمن آباد بس اسٹاپ پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • گاڑی، 50 لاکھ  ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار
  • لاہور: بغیر لائسنس شیر رکھنے اور سیلفی بنانے پر شہری گرفتار
  • اسلام آباد: کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار 
  • پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والا شخص گرفتار