45 کروڑ سیلری لینے والا بھارتی انجینئر جنسی اسکینڈل کے باعث عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشہور بھارتی کاروباری رہنما پھنیش مورتی جنہوں نے آئی ٹی انڈسٹری پرگہرے نقوش چھوڑے،  بنگلورو کی  متوسط ​​گھرانے میں پیدا  ہوئے، انہوں نے مکینیکل انجینئرنگ میں  بی ٹیک کیا اور پیشہ ورانہ سفر 1987 میں سوناٹا سافٹ ویئر سے شروع کیا، جہاں انہوں نے پانچ سال تک سیلز اور مارکیٹنگ کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بعد میں انہوں نے انفوسس میں نوکری شروع  کی جہاں وہ گلوبل سیلز ہیڈ بن گئے، وہاں انہوں نے کمپنی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا اور ایک دہائی کے دوران اس کی آمدنی کو 

 2  ڈالرز ملین سے بڑھا کر 700 ملین امریکی ڈالر تک پہنچانے میں کردار ادا کیا، ان کی متاثر کن کارکردگی نے انہیں انفوسس کے شریک بانی این آر نارائن مورتی کی جگہ لینے کا اہم دعویدار بنا دیا، تاہم، 2002 میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے الزامات کی وجہ سے انفوسس میں ان کا کیریئر تعطل کا شکار ہوگیا اور بعد  ازاں ان الزامات کے نتیجے میں انہیں کمپنی سے نکال دیا گیا۔

ان کے خلاف مقدمہ انفوسس میں ان کی ایگزیکٹو سیکریٹری نے دائر کیا تھا، خاتون بلغاریائی امریکی شہری تھی جس نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور ملازمت سے غلط طریقے سے برطرف کیے جانے کی شکایت کی تھی۔

انفوسس نے 5 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر پھنیش مورتی کو ان کے واجبات کے حتمی تصفیہ کے طور پر ادا کیے جب وہ جولائی 2003 میں کمپنی کے عالمی سیلز اور مارکیٹنگ کے سربراہ اور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل، 2003 میں کمپنی نے ان  کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمے میں عدالت سے باہر تصفیہ کے لیے 30 لاکھ ڈالرز یا تقریباً 15 کروڑ روپے ادا کیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

بھارتی ہٹ دھرمی، غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل تنازعہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ, حریت کانفرنس

حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت ظلم و تشدد کی پالیسی کے ذریعے کشمیریوں کو ہرگز مرعوب نہیں کر سکتا اور وہ حق پر مبنی اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی، غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل اور جارحانہ پالیسی تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے کئی قراردادیں پاس کر رکھی ہیں، کشمیری ان قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بھارت ان کی آواز کو طاقت و تشدد سے دبانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و تشدد کی پالیسی کے ذریعے کشمیریوں کو ہرگز مرعوب نہیں کر سکتا اور وہ حق پر مبنی اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جہاں بھارت عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور اس نے حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کر رکھا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ تمام نظربند لوگ سیاسی قیدیوں کا درجہ رکھنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ان سیاسی قیدیوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے اور وہ ان کے ساتھ مجرموں جیسا برتاء کر رہا ہے۔ انہوں نے تمام نظربندوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019ء جیسے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے کشمیر کی متازعہ حیثیت کو ہرگز متاثر نہیں کر سکتا اور نہ ہی ایسے اقدامات سے کشمیریوں کی حق خودارادیت پر کوئی فرق پڑ سکتا ہے، بھارت کو چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ترک کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ 5 اگست 2019ء کے اپنے غیر آئینی فیصلے واپس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرے۔

متعلقہ مضامین

  •  لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ صرف 100 روپے لینے کی ہدایت
  • بھارتی ہٹ دھرمی، تنازعہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ, حریت کانفرنس
  • بھارتی ہٹ دھرمی، غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل تنازعہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ, حریت کانفرنس
  • گھوٹکی میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک
  • سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام
  • خاتون کیساتھ جنسی زیادتی پھر حاملہ ہونے پر 3 بار اسقاط حمل پر بھارتی فلم ڈائریکٹر گرفتار
  • گھوٹکی میں 2 گروہوں میں فائرنگ، ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک
  • گھوٹکی میں 2 گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک
  • محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے زائد کرایوں کے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلوائے