لاہور:

 

نیو انارکلی بازار میں عید کی شاپنگ کے لیے آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون بازار میں شاپنگ کر رہی تھی جب ملزم فیصل یعقوب نے اسے تنگ کرنا اور چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیو انارکلی پولیس نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او نیو انارکلی انسپکٹر اختر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ عید کی شاپنگ کے لیے آئی خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا تاکہ خواتین بلا خوف و خطر اپنی خریداری کر سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو ہراساں کرنے کے خلاف

پڑھیں:

ارمغان کےگھر سے برآمد ہونے والا اسنائپر سمیت جدید اسلحہ کہاں سے آیا؟

انسداد دہشتگردی عدالت/جوڈیشل کمپلیکس مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی گرفتاری سے متعلق کیس میں اہم معلومات سامنے آگئیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ارمغان کےگھر سے برآمد ہونے والا اسنائپر سمیت جدید اسلحہ پشاور سے منگوایا گیا تھا۔ اسلحہ ارمغان کے والد کامران قریشی نے علاقہ غیر سے خریدا تھا۔ پولیس نے ملزم کامران قریشی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان قتل، اغوا برائے تاوان، پولیس مقابلہ و دیگر مقدمات میں جیل میں ہے۔ ملزم ارمغان کا والد کامران قریشی بھی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں جوڈیشل کسٹڈی میں ملیر جیل میں ہے۔ کامران قریشی سے اسنائپر و رائفل سمیت بھاری مقدار میں گولیاں بھی برآمد کی گئی تھیں۔

پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دوران تفتیش پایا گیا کہ ملزم کامران قریشی سے برآمد اسلحہ و ایمونیشن علاقہ غیر سے خریدا گیا۔ کامران قریشی سے برآمد موبائل فون سے اسلحہ خریدتے اور چیک کرتے وقت کی تصاویر اور ویڈیوز ملی ہیں۔

ملزم کامران قریشی ویڈیو کال کے ذریعے اپنے بیٹے کو بھی اسلحہ دکھاتا رہا۔ اس کے خلاف مقدمے میں اسلحہ ایکٹ کی دفعہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت سے بھی ملزم کی گرفتاری اور تفتیش کے لیے این او سی حاصل کی گئی۔ ملزم سے  اس مقدمے میں مزید  تفتیش کرنی ہے۔ جن سے اسلحہ خریدا ان کا پتا لگانا ہے، کس ذریعے سے اسلحہ صوبہ خیبر پختونخوا سے کراچی منتقل کیا گیا اور دیگر اصل حقائق بھی سامنے لانے ہیں۔ پولیس نے ملزم کامران قریشی کو اپنی کسٹڈی میں لینے کی اجازت مانگی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارمغان اسلحہ کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار
  • فیصل آباد؛ شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار
  • لاہور: آن لائن آرڈر پر شراب ڈیلیور کرنے والا غیر ملکی ملزم گرفتار
  • ارمغان کےگھر سے برآمد ہونے والا اسنائپر سمیت جدید اسلحہ کہاں سے آیا؟
  • حزب اللہ کے حق میں نعرے بلند کرنے والے کشمیری نوجوانوں کے خلاف پولیس کی کارروائی
  • عید پرشراب کی سپلائی کا منصوبہ ناکام، 120بوتلیں برآمد
  • اے این ایف کی بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • خاتون کو ہراساں اور زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش، ڈرائیور گرفتار
  • فیصل آباد: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کا دوسرا ملزم بھی گرفتار