راولپنڈی:10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرکے 10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ میری بیٹی سٹیشنری کا سامان لینے گئی تو دوکاندار جہانگیر نے نازیبا حرکات کیں، ویسٹریج پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، بچوں، خواتین سے زیادتی، ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور: کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز بنا کر شیئر کرنیوالا ملزم گرفتار
—فائل فوٹوایف آئی اے نے پشاور میں کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر 7 سال کی لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا الزام ہے، متاثرہ کمسن بچی ملزم کے پاس پڑھنے جاتی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے لڑکی کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
گرفتار ملزم نے معصوم بچی کے والدین کو دھمکانے کے لیے ویڈیوز شیئر کیں۔
ایف آئی اے نے ملزم کے موبائل فون سے ویڈیوز و تصاویر برآمد کر لی ہیں۔