اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان میں افطار کے بعد ایک عادت ایسی ہے جو روزہ رکھنے والے افراد کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

ماہرین صحت افطار کے فوری بعد سونے سے منع کرتے ہیں کیوں کہ ایسا کرنا جسم کے لیے کئی مسائل کھڑے کرسکتا ہے۔

رمضان میں افطار کے فوراٰ بعد سونے سے ہاضمے پر اثر پڑتا ہے اور خصوصاً کھانا مرغن ہو یا اس میں چینی شامل ہو تو وہ کھاتے ہی سونے سے ہاضمے کے مسائل درپیش ہوسکتے ہیں۔

افطار کے فوراً بعد سونا رات کی نیند میں بھی مشکلات پیدا کر سکتا ہے اور یہ نیند کے معیار پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

ایسا کرنا تھکاوٹ اور سستی کا باعث بن سکتا ہے جو آپ کی روزمرہ کی سرگرمیوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔

سونے کا متبادل
افطار کے فوری بعد سونے کی بجائے تھوڑی دیر کے لیے آرام کیا جاسکتا یا اس دوران کسی پر سکون جگہ پر بیٹھا جا سکتا ہے۔

افطار کے بعد آپ ہلکی پھلکی ورزش یا واک کر سکتے ہیں اس سےئ خون کی گردش کو بہتر ہوتی ہے اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

افطار کے بعد آپ کام یا پڑھائی سمیت روزمرہ کی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں اور یہ کنسرٹیشن اور پروڈکٹیویٹی بہتر کرنے کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

کسی کو اگر ہاضمے کے مسائل درپیش ہوں یعنی معدے کی تیزابیت یا دست وغیرہ کا سامنا ہو تو پھر ایسے فرد کو افطار کے بعد سونے سے خاص طور پر گریز کرنا چاہیے۔

ایسے افراد جن کو ویسے ہی نیند کے مسائل کا سامنا ہو اور انہیں بے خوابی یا بے آرام نیند کا سامنا ہوتا ہو تو ان کو بھی افطار کے بعد سونے سے گریز کرنا چاہیے۔

جن اشخاص کو ذیابیطس یا بلند فشار خون جیسے مسائل کا سامنا ہو انہیں بھی افطار کے فوری بعد نہیں سونا چاہیے۔
مزیدپڑھیں:کیا لیویز فورس میں انسداد دہشتگردی ونگ بننے جارہا ہے؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: افطار کے بعد کا سامنا ہو سکتا ہے کے لیے

پڑھیں:

بھارتی اداکار کے گھر چوری کی بڑی واردات؛ نقدی، سونے اور ہیرے کے زیورات چوری ہوگئے

بھارتی تیلگو فلموں کے اداکار وشواک سین کے گھر میں چوری کی بڑی واردات کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق، 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات چوری ہوگئے۔

تیلگو اداکار وشواک سین کا حیدرآباد کے فلم نگر میں واقع گھر 16 مارچ کو لوٹ لیا گیا۔ اداکار کے والد، سی راجو المعروف کراٹے راجو، نے قریبی پولیس اسٹیشن میں چوری کی شکایت درج کرائی۔

رپورٹس کے مطابق چوروں نے ہیرے کی انگوٹھی، سونے کے زیورات اور 2.2 لاکھ روپے نقدی چرالی۔ وشواک سین نے اب تک چوری کے حوالے سے کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق چوری تیسری منزل پر ہوئی، جہاں اداکار کی بہن وَنمائی رہتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 16 مارچ کو صبح تقریباً 5:50 بجے پیش آیا، جب وشواک سین گھر پر موجود نہیں تھے۔ وَنمائی نے جاگنے کے بعد اپنے کمرے میں بکھرے ہوئے سامان کو دیکھا اور اپنے والد کو بتایا، جنہوں نے بعد ازاں پولیس میں شکایت درج کرائی۔

وشواک سین کے خاندان نے پولیس کو بتایا کہ واقعے سے دو دن پہلے تک وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

شکایت درج کرانے کے بعد، پولیس اہلکاروں نے وشواک سین کے گھر کا معائنہ کیا اور انگلیوں کے نشانات اور دیگر سراغ جمع کیے۔ چوروں کو پکڑنے کے لیے قریبی کیمروں کے سی سی ٹی وی فوٹیج تک بھی رسائی حاصل کی گئی۔ کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ وشواک سین کو آخری بار تیلگو فلم 'لَیلا' میں دیکھا گیا تھا، جس کے غیر مہذب اور فحش مذاق پر تنقید کی گئی تھی۔ اداکار نے فلم کی ناکامی کو تسلیم کیا اور مزید بہتر کام کرنے کا وعدہ کیا۔ وشواک سین اب ڈائریکٹر کے وی انودیپ کے ساتھ مل کر ’’فنکی‘‘ نامی فلم میں کام کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • ممانی کو بھگا کر لے جانے والا بھانجا ماموں کے ہاتھوں قتل
  • سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • رمضان میں جلد متاثر ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟
  • سونے کی قیمتوں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بُلندی پر
  • سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ قیمتیں ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • بھارتی اداکار کے گھر چوری کی بڑی واردات؛ نقدی، سونے اور ہیرے کے زیورات چوری ہوگئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے کا اضافہ