چرس پینے والا شخص کتنے سال کے اندر اندر مَر سکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کینیڈا کے ایک نئے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ جن لوگوں کو چرس کے زیادہ کے استعمال کی وجہ سے ایمرجنسی میں یا اسپتال میں داخل کرانا پڑتا ہے، ان میں پانچ سال کے اندر اندر موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ مطالعہ جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوا جس میں محققین نے کہا کہ چرس کے زیادہ استعمال اور ایسی مصنوعات کی طاقت میں نمایاں اضافہ صحت عامہ کی تشویش کے طور پر اس مسئلے کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔
یہ مسئلہ نوجوان آبادی میں خاص طور پر تشویشناک ہے کیونکہ چرس کو قانونی حیثیت دینے کے بعد اس کی کمرشل مارکیٹنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
مطالعہ کے سرکردہ مصنف، ڈاکٹر ڈینیئل میران نے بتایا کہ دنیا بھر میں چرس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اب کینیڈا اور امریکا میں روزانہ شراب پینے سے زیادہ لوگ چرس کا استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ چرس کے استعمال میں اضافے سے جلد موت کا بڑھتا ہوا خطرہ بھی اس سے منسلک ہے، خاص طور پر نوجوان آبادی میں، تو یہ ضروری ہے کہ ہم اسے شناخت کریں اور صحت عامہ کے اس مسئلے پر کام کرنا شروع کریں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قذافی اسٹیڈیم میں خندق کا معاملہ حل، چھکا لگنے پر گیند اندر نہیں گرے گی
لاہور:قذافی اسٹیڈیم میں خندق کا معاملہ حل ہو گیا، چھکا لگنے پر گیند اندر نہیں گرے گی۔
قذافی اسٹیڈیم کی خندق پر نیٹ لگنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد چھکا لگنے پر گیند اندر کی طرف پھسل جائے گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، کل تک تمام کام مکمل ہونے کے بعد اسٹیڈیم انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل پہلی بار نئے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، اسٹیڈیم میں پویلین اور گراؤنڈ کے درمیان خندق بھی بنائی گئی ہے، اس خندوق کو بنانے کو مقصد یہ ہے کھیل کے دوران کوئی فین گراؤنڈ میں داخل نہ ہوسکے۔
یہ خندق 10 فٹ چوڑی اور 10 فٹ گہری ہے اور دونوں جانب جنگلے لگائے گئے ہیں جنہیں سبز رنگ کیا گیا ہے۔
اس خندق میں نیٹ لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ لمبے چھکے کے بعد گیند خندق میں گرے تو آ سانی سے نکالا جا سکے۔
سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہفتے کو قذافی میں ہو گا، وزیر اعظم شہباز شریف سات فروری کو نئے اور جدید اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔