کراچی: خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی علاقے ایف بی ایریا بلاک 14 میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
کراچی میں دن دیہاڑے خاتون سے نازیبا حرکت، ساتھ موجود بچہ بھی سہم گیاموٹر سائیکل سوار شخص خاتون کے ساتھ چلتی موٹر سائیکل سے غیر اخلاقی حرکت کرکے فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار ملزم کو گلی میں جاتی لڑکی سے نازیبا حرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر لڑکی کی جانب سے موٹر سائیکل سوار کو تھپڑ بھی مارتے دیکھا گیا۔
بعد ازاں لڑکی کے شور مچانے پر جب ملزم نے موٹر سائیکل پر واپس جانے کی کوشش کی تو ایک شخص گھر سے نکل آیا اور موٹر سائیکل سوار ملزم کو پکڑنے کی کوشش بھی، جس دوران موٹر سائیکل گر گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سے نازیبا حرکت موٹر سائیکل ملزم کو
پڑھیں:
سنگاپور: کرائسٹ چرچ حملہ، مسلمانوں پر حملے کا ارادہ کرنے والا ملزم گرفتار
سنگاپور: ایک 18 سالہ نِک لی کینامی ملزم نے سنگاپور میں کرائسٹ چرچ حملے کی طرز پر مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کی، سنگا پور حکام نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملزم کو قبل از وقت گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگا پور حکام نے بتایا کہ ملزم نے حملے کی تربیت کے لیے ایک ویڈیو گیم کا استعمال کیا جو 2019 میں نیوزی لینڈ میں کراسٹ چرچ حملے سے مشابہت رکھتا تھا، جس نے مبینہ طور پر سفید فام بالادستی کے حامی برینٹن ٹیرنٹ کی جانب سے کیے گئے قتل عام جیسا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ نِک لی نے دیسی ساختہ بندوقوں، چاقو اور پیٹرول بموں سے مسلمانوں پر حملے کا ایک منصوبہ بنایا تھا، جو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ حملے جیسا ہوتا اور وہ اس واقعے کو براہ راست نشر کرنے کا بھی ارادہ رکھتا تھا۔
سکیورٹی حکام کا مزید کہنا تھا کہ نِک لی نامی ملزم نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا دیکھنے کے بعد 2023 میں ان کے خلاف شدید نفرت پالنا شروع کی
ٹیرنٹ کے حملے کی ویڈیوز تلاش کرکے بار بار دیکھنے کے بعدملزم نے متاثر ہو کر ایک پرتشدد آن لائن گیم میں خود کو ٹیرنٹ کے کردار میں ڈھال لیا۔
خیال رہےکہ نیوزی لینڈ میں مارچ 2019 میں برینٹن ٹیرنٹ نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔