کتنے لاکھ شہریوں کو رمضان پیکیج ملنے والا ہے ؟ حکمت عملی تیار کرلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
وزیراعظم رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیار کرلی گئی، رواں سال 12لاکھ اضافی شہریوں کو پیکیج ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیراعظم رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔پیکیج کے تحت شہریوں کو مختلف اشیا پر 10 ارب کی سبسڈی دی جائے گی اور مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ افراد رمضان پیکیج سے مستفید ہوں گے جبکہ بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ ایک کروڑ 50 لاکھ صارفین مستفید ہوں گے۔10 لاکھ عام شہریوں کورمضان پیکیج کے تحت سستی اشیافراہم کی جائیں گی، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 12 لاکھ اضافی شہریوں کو رمضان پیکیج ملے گا۔
حکومت ملک بھرمیں 800 موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کرے گی، پورے ملک میں 300 آٹا سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے جبکہ موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز اور آٹا سیل پوائنٹ یکم سے 30 رمضان تک آپریشنل رہیں گے۔موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز اور آٹا سیل پوائنٹ کی لوکیشن معلوم کرنے کیلئے موبائل ایپ تیار کرلی ہے ، لوکیشن معلوم کرنے کیلئے صارفین کو موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی، بی آئی ایس پی اور نادرا سے صارفین کی تصدیق کی جائے گی۔
ویئر ہاؤسز اور پوائنٹ آف سیل پرمانیٹرنگ کا سخت نظام ہوگا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر کیمروں کے ذریعے لائیو اسٹریمنگ کا نظام نصب ہو گا، یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے گا۔شہریوں کی شکایات سننے کیلئے 10 ٹول فری فون لائن موجودہوں گی، وزارت صنعت و پیداوار میں بھی مانیٹرنگ سیل قائم ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان پیکیج تیار کرلی شہریوں کو
پڑھیں:
سرگودھا: لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی
سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کرلی۔
ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
Post Views: 2