فیصل آباد اوباش افراد نے سبز باغ دکھاکر دو لڑکیوں کو بے آبرو،6خواتین اور چار نوجوانوں کو اغواء کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)فیصل آباد اوباش افراد نے سبز باغ دکھاکر دو لڑکیوں کو بے آبرو،6خواتین اور چار نوجوانوں کو اغواء کرلیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ7ج۔ب کی رہائشی رفعت بی بی کی جواں سالہ بیٹی(ک) اور گڑ ھ کے علاقہ453 گ۔ب کے رہائشی عالم شیر کی بیٹی(و) کو اوباش ملزم مظہر نے بے آبرو کردیا۔
جھنگ بازار کے علاقہ شہباز ٹائون کے رہائشی عامر کی بیٹی(آ) کو نامعلوم ملزمان،رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی کے بلال کی اہلیہ(س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم،منصور آباد کے علاقہ جت عمران کی اہلیہ(ن) کو ملزمان بلال وغیرہ،ساندل بار کے علاقہ نڑ والا بنگلہ کے اویس مسیح کی بھتیجی(م) کو ملزمان رخسار وغیرہ،صدر کے علاقہ230ر۔(جاری ہے)
ب کے عبدالستار کی بیٹی(ش) کو ملزمان شوکت وغیرہ،214رب ڈھڈی والا کے اشرف کی بیٹی(م) کو ملزمان انعام وغیرہ،لنڈیانوالہ کے علاقہ633گ۔
ب کے رہائشی اللہ دتہ کی ہمشیرہ(ع) کو نامعلوم نے اغواء کرلیا جبکہ پریس مارکیٹ امین پور بازار میںکام کرنے والا نذر نماز پڑھنے گیا واپس نہ آیا،ملت ٹائون کے علاقہ102ر۔ب کے مبشر کا 17سالہ بیٹا عبدالحسیب،ڈرائی پورٹ کے رضوان کا بھائی اور چک جھمرہ کے علاقہ162ر۔ب کی نسیم بی بی کا خاوند طارق گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا،پولیس مصروف تفتیش ہے،.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو ملزمان کے علاقہ کی بیٹی
پڑھیں:
نوجوانوں میں جلد اموات کی شرح میں خطرناک اضافہ
واشنگٹن:امریکا میں ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ منشیات کی زیادتی اور صحت کی خرابیوں کی وجہ سے نوجوان بالغ افراد توقع سے زیادہ شرح پر جلد موت کا شکار ہو رہے ہیں۔
تحقیق کاروں نے جاما نیٹ ورک اوپن میں رپورٹ کیا کہ 25 سے 44 سال کے بالغ افراد میں 2011 کے بعد سے 2023 تک جلد اموات کی شرح 70 فیصد زیادہ ہو گئی ہے۔
یونیورسٹی آف مینیسوٹا کی سوشیالوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر الزبتھ رگلی نے بتایا کہ کورونا سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں بھی ان اموات کی شرح توقع سے زیادہ رہی۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں 25 سے 44 سال کے بالغوں میں یہ اموات تقریباً 35 فیصد زیادہ تھیں۔
وبا کے دوران 2019 کے مقابلے میں نوجوان بالغوں میں اموات تقریباً 3گنا بڑھ گئیں حالانکہ 2023 تک اموات کی شرح میں کمی آئی لیکن نوجوان بالغوں میں جلد اموات کی شرح توقع سے 70 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔