پولیس کے خوف سے چھت سے کودنے والا منشیات فروش ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور میں پولیس کو دیکھ کر چھت سے چھلانگ لگانے والا منشیات فروش ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں چھاپے کے دوران جاں بحق منشیات فروش کے بھانجے علی رضا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم علی رضا کی نشان دہی پر اس کے ماموں محمد اسلم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔
پولیس کو گھر کے باہر دیکھ کر محمد اسلم نےخوف سے چھت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ تاروں پر گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ محمد اسلم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم 50 سے زائد منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ملزم کا بھانجا علی رضا بھی منشیات فروش اورریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منشیات فروش
پڑھیں:
اے این ایف کا کریک ڈاؤن؛ 3 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرلیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 66 کلو سے زیادہ منشیات برآمد کی گئیں۔
مانسہرہ میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس جبکہ کراچی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے شولڈر بیگ میں چھپائی گئی 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
لاہور میں گلشن راوی روڈ پر ملزم کےسفری بیگ میں چھپائی گئی 22.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ ملتان میں شاہ رخ عالم کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 12 کلو گرام افیون، 16 کلو گرام ہیروئن اور 2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ ضلع خیبر میں جمرود سے 1.964 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں۔