راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سال کی طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مارنے والے چچا کو گرفتار کر گیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر بھتیجی کو جان سے مارا۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان نے لاش کی تدفین کرا دی اور واقعہ کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ 

پولیس کے مطابق پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قبر کشائی و پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے راولپنڈی: لڑکی کا غیرت کے نام پر مبینہ قتل لاہور‘ 14 برس کے دوران غیرت کے نام پر 132 خواتین قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی منگنی چچا کے بیٹے کے ساتھ طے ہوئی تھی، لڑکی 3 فروری کو گھر سے فرار ہوئی تھی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکی کو اس کا چچا گھر لایا اور کمرے میں بند کر دیا، ملزم نے قتل کے بعد لڑکی کی تدفین کر دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی قبر کشائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔

پولیس نے مقتولہ کے چچا اور والد کو شامل تفتیش کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر

پڑھیں:

کراچی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم اسلحے سمیت گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں درخشاں پولیس نے علاقے میں گشت کے دوران اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان جنوبی پولیس کے مطابق ملزم محمد شاہد ولد ملک محمد بشیر کو ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقے کھڈا مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ملزم شہریوں کو اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے دوران یرغمال بنا کر لوٹ لیتا تھا اور شہر بھر میں، بالخصوص ڈی ایچ اے، میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق وہ طویل عرصے سے ملزم کو تلاش کر رہی تھی۔

 

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، جعلی سرکاری افسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، سیکیورٹی گارڈ بھی شامل
  • صفائی کے بہانے کمرے میں بلاکر ملازمہ سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار 
  • لاہور: پتنگ بازی کے الزام میں 440 افراد گرفتار
  • کراچی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم اسلحے سمیت گرفتار
  • مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا پروفیسر گرفتار، ملازمت سے معطل
  • راولپنڈی: اسلحہ اسمگلر گرفتار، کلاشنکوف سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
  • ملاکنڈ یونیورسٹی کی طالبہ کا ہراسانی کا الزام، پروفیسر گرفتار
  • سرجانی میں شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
  • راولپنڈی؛ اسلحہ اسمگلر گرفتار، کلاشنکوف سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
  • لاہور؛ سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کرکے شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفتار