لگژری گاڑیوں کے ٹائر چرانے والا 4 بھائیوں کا گینگ پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور:
ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن میں لگژری گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والا 4 بھائیوں کا گروہ پکڑا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں کار پر سوار ہو کر گھروں کے باہر کھڑی مہنگی گاڑیوں کے ٹائر بمع الائے رم جیک کے ذریعے اتار لیتے تھے اور اس کے بعد گاڑی اینٹوں پر کھڑی کرکے فرار ہو جاتے تھے۔
گرفتار ملزمان میں فضیل، مہتشم، غضنفر اور غلام حسین شامل ہیں۔ چوری شدہ ٹائرز خریدنے والے ڈیلرز کو بھی مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پتا چلا ہے کہ ٹائر چور گینگ کوئٹہ اور پشاور میں بھی چوری شدہ ٹائرز فروخت کرتا رہا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹائر چور گروہ چوری شدہ ٹائرز فروخت کرنے کے لیے آن لائن ایپس کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ گرفتار ٹائر چور بھائیوں سے 39 ٹائرز برآمد کیے گئے ہیں، ساتھ ہی خریداروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزمان لاہور سے دیگر شہروں میں کارگو کے ذریعے سپلائی کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان ریکارڈ یافتہ اور ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری بھی ہیں، جنہوں نے 40 وارداتوں کا دوران تفتیش اعتراف کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹریفک حادثات :شہری مشتعل‘ بڑی گاڑیوں کے ٹائرزپنکچرکردیے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں ٹریفک حادثات میں معصوم شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات کے بعد مشتعل شہریوں کا شدید درعمل آنے لگا، کورنگی کریک روڈ پرپیش آئے افسوسناک حادثے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد مشتعل شہریوں نے متعدد تعمیراتی میٹریل لے جانے والی مکسچرمشینوں اورٹریلرکے ٹائرز پنچکر کردیے،یکم فروری کوسائٹ ایریا میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے فیکٹری ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ پر آگئی ہے۔