حکومت اور سرکاری ملازمین میں مذاکرات کامیاب، آج کا احتجاج اور دھرنا موخر
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نےسرکاری ملازمین کی تنظیم کامطالبہ مان لیاسرکاری ملازمین نےآج کااحتجاج اوردھرنا موخر کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آبادمیں آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس کا آج ہونے والا احتجاج اور دھرنا موخر کر دیا گیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنظیم کامطالبہ مان لیا۔
ہےوزیراعظم شہبازشریف نےچارٹرآف ڈیمانڈکاجائزہ لینے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کردی 6رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے سربراہ رانا ثناء اللہ ہوں گےکمیٹی کےقیام کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔
پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ، کئی شہروں میں بارش کا امکان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نوازکاانتخابات کا سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر
لاہور (صباح نیوز)الحمدللہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انتخابات کے انعقاد کاایک سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف اور وزیراعظم محمد شہبازشریف کوخراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ قائدمحمد نوازشریف کے ویژن اور وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر خوش آئند ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود ناممکن کو ممکن بنانے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں – برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، معاشی معجزے کے مترادف ہے۔