Islam Times:
2025-02-13@19:45:42 GMT

گلگت، سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

گلگت، سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان والوں کو ہراساں کر رہا تھا۔ سپیشل جج سائبر کرائم نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے پر نگر سے تعلق رکھنے والے ملزم فرقان عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان والوں کو ہراساں کر رہا تھا۔ سپیشل جج سائبر کرائم نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

راولپنڈی؛ 5 سالہ جڑواں بہن بھائی کو اغواء کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی:

صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ جڑواں بہن بھائی کو اغواء کی کوشش کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عرفان حمید کے نام سے ہوئی۔

مدعی مقدمہ کے مطابق اغواء کی کوشش کے دوران بچوں نے شور کیا تو ملزم بچوں کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ صدر بیرونی پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • پیکا ایکٹ کے تحت کیسز بننا شروع، خاتون کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج
  • خاتون کو مبینہ بلیک میل کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ملزم گرفتار
  • ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کوئٹہ: بذریعہ ہنی ٹریپ بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار
  • ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار
  • پیکا ایکٹ کے تحت کیسز بننا شروع؛ خاتون کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج
  • بفہ پولیس نے سوشل میڈیا پر سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
  • راولپنڈی؛ 5 سالہ جڑواں بہن بھائی کو اغواء کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار