Express News:
2025-02-19@06:01:51 GMT

ڈی چوک دھرنے میں زخمی ہوا کارکن دم توڑ گیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

مردان:

پی ٹی آئی کے ڈی چوک دھرنے میں زخمی ہونے والا کارکن شاہ نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پلوڈھیری سے تعلق رکھنے والا پی ٹی آئی کارکن شاہ نواز 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کے دوران شدید زخمی ہوگیا تھا آج وہ انتقال کرگیا۔

کارکن کی نماز جنازہ جمعہ کو آبائی علاقہ پلوڈھیری میں ادا کرکے اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں پی ٹی آئی خیبر پختو نخوا کے صدر جنید اکبر، پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کی جانب سے گزشتہ روز ایم پی اے طفیل انجم نے 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک شاہنواز کو دیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈی چوک دھرنے میں مردان سے تعلق رکھنے والا یہ دوسرا کارکن ہے جو جان کی بازی ہار گیا اس سے قبل بابینی کے ملک صدر علی احتجاج کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مردان؛ تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے بھاری اسلحہ قبضے میں لے لیا

مردان:

تحصیل رستم کے پہاڑی علاقے ملندری میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹر رضوان حبیب کی نگرانی میں ڈی ایس پی رستم سرکل عاشق حسین خان، ایس ایچ او تھانہ رستم داؤد خان اور ایس ایچ او تھانہ شہباز گڑھی بلال حلیم خان کی قیادت میں تحصیل رستم کے پہاڑی علاقے پیتاو ملندری میں کامیاب سرچ آپریشن کیا گیا۔

اس علاقے میں قوم حمزہ خیل اور قوم خماری خیل کے درمیان اراضی تنازعے پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ پولیس ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا مقابلہ کیا اوربہترین حکمت عملی سے مورچوں تک رسائی حاصل کی، تاہم ملزمان پہاڑی سلسلے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

آپریشن میں پولیس نے بھاری اسلحہ اپنے تحویل میں لے لیا جس میں 1 مارٹر گن، 8 مارٹر گولے، 7 مارٹر گولہ پٹاخے، 26 مارٹر فیوز، دشکہ گن کے 189 کارتوس اور 290 خالی خول شامل ہیں جبکہ مورچے بھی مسمار کر دیے گئے۔

پولیس کی اس بروقت کارروائی پر عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے علاقے میں امن و امان برقرار رہے گا۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • ’تنظیموں کی اصل طاقت اس کے کارکن اور ووٹ بینک ہوتے ہیں‘
  • 2 سالہ بچے کو سر پر چھرے مار کر زخمی کرنے والا گرفتار
  • پتوکی ، کھلے مین ہول میں گر کر دو افراد جاں بحق، ورثا کے احتجاج پر بلدیہ کے دو افسران کے خلاف مقدمہ درج
  • تحریک انصاف کی کتاب کا آخری باب
  • جماعت اسلامی سندھ کا انڈس ہائی وے پر دھرنا ،پولیس سے جھڑپیں ،وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤں کا اعلان
  • PCEMوفد کی محنت کشوں کے دھرنے میں شرکت
  • سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان حلقہ این اے 97کے سیاسی دفترمیں عمائدین اور اہل علاقہ سے ملاقات کررہے ہیں
  • مردان؛ تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے بھاری اسلحہ قبضے میں لے لیا
  • مخصوص ٹولے نے خیبر پختونخواکوکرپشن کا گڑھ بنا دیا ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
  • لاہور؛ سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کرکے شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفتار