نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)اے آئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے ترقی جہاں سب کو حیران کر رہی ہے وہیں اب گوگل کی جانب سے حیرت انگیز طور پر انسانوں کی طرح سوچنے والا نیا اے آئی ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے جیمنی 2.0 کے نام سے ایک نیا اے آئی ماڈل جاری کیا ہے۔ یہ ماڈل صارف کو بہتر جوابات دینے کے لیے سوالات کو چھوٹے مراحل میں تقسیم کر سکتا ہے۔

گوگل نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے اپنا جدید ترین اے آئی ماڈل(جیمنی2.

0)کے نام سے متعارف کرایا ہے، یہ ماڈل ڈیپ سیک اور چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جیمنی 2.0 کے تین مختلف ماڈلز ہیں جن میں عام استعمال کے لیے جیمنی 2.0 فلیش، جدید کوڈنگ اور پیچیدہ کاموں کے لیے 2.0 پرو اور بجٹ کے موافق حل کے لیے 2.0 فلیش لائٹ ہے۔

(جاری ہے)

یہ تمام ماڈلز جیمنی ایپ، گوگل اے آئی اسٹوڈیو، اور اے آئی ورٹیکس پلیٹ فارمز کے ذریعے قابل رسائی ہیں۔گوگل کے مطابق اس نے یہ ماڈل متعارف کرانے میں تھوڑی تاخیر ضرور کی مگر ان کا ماڈل اس وقت دنیا میں سب سے بہتر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گوگل کا نیا جیمنی 2.0 فلیش تھنکنگ ماڈل اب کمپیوٹر اور موبائل ایپس دونوں پر استعمال کرنے کے لیے دستیاب ہے۔

اسے پہلی بار دسمبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد اوپن اے آئی اور ڈیپ سیک جیسی کمپنیوں کے دیگر جدید AI سسٹمز کا مقابلہ کرنا ہے۔اس کے علاوہ گوگل ایپس کے ساتھ Gemini 2.0 Flash Thinking Experimental کے نام سے ایک نیا ورژن بھی جاری کر رہا ہے۔ یہ ورژن گوگل کی دیگر سروسز جیسے یوٹیوب، گوگل سرچ، اور گوگل میپس کے ساتھ سوچ سکتا ہے اور کام بھی کرسکتا ہے۔ یہ جیمنی کو زیادہ مددگار اور ذاتی نوعیت کا اے آئی اسسٹنٹ بنا دے گا۔جیمنی کے دو نئے ورژن اب کمپیوٹرز اور موبائل آلات پر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔ یہ ماڈلز پیچیدہ کاموں کو چھوٹے، آسان مراحل میں تقسیم کرکے کام کرتے ہیں۔ اس سے جیمنی کو مزید درست جوابات دینے میں مدد ملتی ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

گوگل جیمنائی اپ ڈیٹ: فون ان لاک کیے بغیر اے آئی فیچرز تک رسائی ممکن

کیلیفورنیا: گوگل نے اپنے مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل جیمنائی کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے، جس کے بعد اینڈرائیڈ صارفین فون کو ان لاک کیے بغیر جیمنائی ایکسٹینشنز اور دیگر AI فیچرز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

صارفین اب "Hey Google” کہہ کر یا سیٹنگز میں جا کر اس فیچر کو ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے، جیمنائی استعمال کرنے کے لیے ڈیوائس کو ان لاک کرنا لازمی تھا، لیکن اب صارفین فون کو ان لاک کیے بغیر اپنی روزمرہ کی کئی سرگرمیاں انجام دے سکیں گے۔

تاہم، سیکیورٹی اور پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ فیچر کیلنڈر، ای میلز یا دیگر پرسنل انفارمیشن تک رسائی فراہم نہیں کرے گا۔ ان معلومات کو حاصل کرنے کے لیے صارف کو بدستور فون ان لاک کرنا ہوگا۔

گوگل اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو جیمنائی فیچرز کا مرکز بنا رہا ہے، تاکہ اسے دیگر AI اسسٹنٹس کے مقابلے میں زیادہ مؤثر اور جدید بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • سمندر کے نیچے انسانوں کو بسانے کیلئے زیر آب بیس کی تیاری
  • لکی موٹرز نے نئی کیا اسپورٹیج ایل متعارف کرادی، قیمت کیا ہے؟
  • گوگل جیمنائی اپ ڈیٹ: فون ان لاک کیے بغیر اے آئی فیچرز تک رسائی ممکن
  • حدیقہ کیانی نے اپنی ہم شکل بہن متعارف کرادی
  • مقبولیت میں چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دینے والی نئی انٹرنیٹ ایپ
  • 54اسلامی ممالک کیلیے ایک ویزہ متعارف کرایا جائے، ای ایف پی
  • چینی اور ایرانی ہیکرز کی اے آئی سے امریکی اہداف پر سائبر حملے
  • چیٹ جی پی ٹی کے لیے نیا ’ڈیپ ریسرچ‘ ٹول متعارف
  • حیدرآباد،ماڈل اسکول ویونیورسٹی کیمپس کی ٹیچرز کی جانب سے پرنسپل سید احسان اللہ راشدی کی حمایت میں مظاہرہ کیا جارہا ہے