سائنس دانوں کی حیرت انگیز دریافت: کینسر زدہ خلیوں کو صحت مند بنانے والا ’سوئچ‘ دریافت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سیول:جنوبی کوریا کے سائنس دانوں نے ایک اہم سائنسی پیش رفت حاصل کی ہے، جس میں انہوں نے ایک ایسا ’سوئچ‘ دریافت کیا ہے جو کینسر سے متاثرہ خلیوں کو دوبارہ صحت مند حالت میں واپس لا سکتا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انقلابی دریافت روایتی علاج کے برعکس ایک نئی راہ متعین کر سکتی ہے، جس میں خلیوں کو تباہ کرنے کے بجائے انہیں دوبارہ درست کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
کینسر کا روایتی علاج اور نئی پیش رفت
کینسر کا موجودہ علاج عام طور پر تین بنیادی طریقوں پر مبنی ہوتا ہے، ایک طریقہ سرجری ہے جس میں متاثرہ خلیے جسم سے نکال دیے جاتے ہیں، دوسرا طریقہ تابکاری (ریڈی ایشن تھراپی) ہے جس میں کینسر زدہ خلیوں کو ہائی انرجی شعاعوں سے تباہ کیا جاتا ہے، تیسرا کیموتھراپی ہے، جس میں ایسی ادویات دی جاتی ہیں جو کینسر خلیوں کو ختم کرتی ہیں، مگر اس کے ساتھ صحت مند خلیے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
لیکن اس نئی تحقیق میں ایک بالکل مختلف نقطہ نظر اپنایا گیا ہے، جہاں سائنس دانوں نے خلیوں کی ری وائرنگ کے ذریعے انہیں دوبارہ صحت مند بنانے پر توجہ دی ہے۔
تحقیق میں شامل سائنس دانوں نے مشاہدہ کیا کہ خلیے ایک ایسے عبوری مرحلے سے گزرتے ہیں جہاں وہ بیک وقت صحت مند اور کینسر زدہ ہوتے ہیں۔ ماہرین نے اس موقع پر ایک مخصوص مالیکیولر سوئچ کو متحرک کیا، جس کے نتیجے میں کینسر خلیے صحت مند خلیوں میں تبدیل ہو گئے۔
طبی ماہرین نے کہاکہ یہ عمل ایسے ہے جیسے پانی 100 ڈگری سیلسیئس پر ابل رہا ہو اور ایک مختصر لمحے کے لیے نہ مکمل طور پر مائع ہوتا ہے، نہ ہی بھاپ۔ اسی طرح، کینسر خلیے بھی ایک خاص مقام پر بیک وقت صحت مند اور بیمار ہوتے ہیں، اور یہی وہ موقع ہوتا ہے جب ان کی ری وائرنگ ممکن ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خلیوں کو
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کو نشانہ بنانے کے لئے مسلح ٹارگٹ کلرز کو ذمہ داری دی سونپ دی گئی
مولانا فضل الرحمان کو نشانہ بنانے کے لئے مسلح ٹارگٹ کلرز کو ذمہ داری دی سونپ دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان) اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سبرب سر کل ڈیرہ کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کو ایڈوائزری نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ FAK کے دہشتگردوں نے مولانا فضل الرحمان کو حکومتی اور مرکزی مذہبی سیاسی معاملات میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس مقصد کے لیے مسلح ٹارگٹ کلرز کو منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
مذکورہ بالا منصوبہ کو خفیہ طریقے سے سر انجام دیا جائے گا اور FAK کے دہشتگرد اس کاروائی کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کی تعداد کو بڑھائیں۔ باہر آنے جانے کی موومنٹ کم کریں ،ملنے کیلئے آنے والے سائلین وغیرہ کی مکمل تلاشی و ریکارڈ مرتب رکھیں ۔