گلیکسی ایس 25 ایج میں چھ سال بعد کونسا نیا فیچر شامل کیا جانے والا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 25 ایج کی جھلک گزشتہ مہینے ہونے والے ان پیک ایونٹ میں کرائی جس میں اس کے پتلے ڈیزائن پر روشنی ڈالی گئی۔
اب اسمارٹ گیجٹ کے حوالے سے خبریں لیک کرنے والے آئس یونیورس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایس 25 ایج وزن میں گلیکسی ایس 25 (جس کا وزن 162 گرام ہے) سے کم ہوگا۔
لیکس کے ایک اور قابلِ بھروسہ ذریعہ میکس جیمبور نے بتایا کہ یہ فون دوسرے سہ ماہی میں لانچ کیا جائے گا اور مبینہ طور پر وہ مہینہ اپریل کا ہوگا۔
آخری بار سام سنگ نے چھ برس قبل کم وزن فلیگ شپ گلیکسی ایس 10 متعارف کرایا تھا، جس کا وزن صرف 157گرام تھا۔ اس کے بعد سے اسمارٹ فون بہت بھاری ہوگئے ہیں اور اب اوسط درجے کے اسمارٹ فونز کا بھی اتنا ہلکا ہونا عام نہیں رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گلیکسی ایس
پڑھیں:
حکومت پنجاب کا سندھ کو زیادہ پانی دیے جانے کا الزام، ارسا نے الزامات مسترد کردیے
حکومت پنجاب نے پانی کی تقسیم پر ارسا کو خط لکھ کر سندھ کو اس کے حصے سے زیادہ پانی دیے جانے کا الزام عائد کردیا ہے۔
خط میں شکایت کی گئی ہے کہ ربیع سیزن کی طرح خریف سیزن میں بھی پنجاب سے زیادتی کی جارہی ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب کو حصے سے کم اور سندھ کو حصے سے زیادہ پانی دینے سے کسانوں میں بےچینی بڑھ رہی ہے اور ناانصافی پر مبنی اقدامات سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔
خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ربیع کی فصلوں کے لیے 16 فیصد پانی کی کمی تھی، سندھ کو 19 جبکہ پنجاب کو 22 فیصد کم پانی دیا گیا۔
ارسا کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خریف کی فصلوں کے لیے 43 فیصد پانی کی کمی ہے اور اس میں بھی پنجاب کا حصہ زیادہ اور سندھ کا کم روکا جارہا ہے، سکھر بیراج پر رائس کینال کو غیرقانونی پانی دینے کے واقعے کو بھی چھپایا گیا۔
اس خط کے ابتدائی جائزے کے بعد ارسا حکام نے سندھ کو زیادہ پانی دینے کی رپورٹ مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ ارسا ہمیشہ پانی کی منصفانہ تقسیم کرتا ہے۔
ارسا ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب کے خط کا جائزہ لیا جارہا ہے، ملک میں پانی کی کمی تمام صوبے مل کر اٹھا رہے ہیں، ملک میں پانی کی تقسیم کا خودکار نظام موجود ہے اور کوئی بھی صوبہ زیادہ پانی نہیں لے سکتا۔
ارسا ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں حساس صورتحال کے پیش نظر الزام تراشی سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
CANAL irsa ارسا پانی پنجاب خط سندھ کینال