سنگاپور: ایک 18 سالہ نِک لی کینامی ملزم نے سنگاپور میں کرائسٹ چرچ حملے کی طرز پر مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کی، سنگا پور حکام نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملزم کو قبل از وقت گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگا پور حکام نے بتایا کہ ملزم نے حملے کی تربیت کے لیے ایک ویڈیو گیم کا استعمال کیا جو 2019 میں نیوزی لینڈ میں کراسٹ چرچ حملے سے مشابہت رکھتا تھا، جس نے مبینہ طور پر سفید فام بالادستی کے حامی برینٹن ٹیرنٹ کی جانب سے کیے گئے قتل عام جیسا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ نِک لی نے دیسی ساختہ بندوقوں، چاقو اور پیٹرول بموں سے مسلمانوں پر حملے کا ایک منصوبہ بنایا تھا، جو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ حملے جیسا ہوتا اور وہ اس واقعے کو براہ راست نشر کرنے کا بھی ارادہ رکھتا تھا۔

سکیورٹی حکام کا مزید کہنا تھا کہ   نِک لی نامی ملزم  نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا دیکھنے کے بعد 2023 میں ان کے خلاف شدید نفرت پالنا شروع کی

ٹیرنٹ کے حملے کی ویڈیوز تلاش کرکے بار بار دیکھنے کے بعدملزم نے متاثر ہو کر ایک پرتشدد آن لائن گیم میں خود کو ٹیرنٹ کے کردار میں ڈھال لیا۔

خیال رہےکہ نیوزی لینڈ میں مارچ 2019 میں برینٹن ٹیرنٹ نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حملے کی

پڑھیں:

بنوں میں پولیس چوکی پر مسلح شرپسندوں کے حملے, 2پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر مسلح شرپسندوں کے حملے میں 2پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق شہدا میں کانسٹیبل رحیم اللہ اور ضیا اللہ شامل ہیں، دونوں شہدا کی لاشیں ہسپتا ل منتقل کی گئیں ۔پولیس نے بتایا کہ حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشتگرد زخمی حالت میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔ڈی پی او  نے کہا کہ فتح خیل چوکی پر دو دن میں دہشت گردوں نے دوسری مرتبہ حملہ کیا ہے۔ ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں پولیس چوکی پر   دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے شہید دونوں اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، پولیس کے بہادر سپوتوں نے جانیں دے کر تاریخ رقم کی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سنگاپور : کراسٹ چرچ  طرز پر مسلمانوں پر حملے کا منصوبہ ناکام، ملزم گرفتار
  • کراچی: خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
  • پاؤڈر اور گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار
  • خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا گرفتار
  • شگر، سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد شئیر کرنے والا شخص گرفتار
  • ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزت پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار
  • طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • بنوں: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہل کار شہید
  • بنوں میں پولیس چوکی پر مسلح شرپسندوں کے حملے, 2پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی