موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے والا برطانوی جوڑا ایران میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
تہران: ایران نے موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو گرفتار کر لیا ہے، برطانوی حکومت نے دونوں شہریوں کی حراست کی تصدیق کر دی۔
برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق کریگ اور لنڈسے فورمین نامی 50 سالہ جوڑے کو گزشتہ ماہ جنوری میں کرمان شہر میں حراست میں لیا گیا تھا، جہاں انہیں سیکیورٹی جرائم کے الزام میں قید کیا گیا ہے۔
جوڑے کے اہل خانہ نے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے لیے انتہائی تشویشناک ہے، اور وہ ان کی محفوظ واپسی کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دوستوں، اہل خانہ اور کمیونٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور برطانوی حکومت سے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے تصدیق کی ہے کہ دونوں برطانوی شہریوں کو نامعلوم سیکیورٹی الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ وہ ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور گرفتار شہریوں کو قونصلر معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور برطانیہ کے تعلقات پہلے ہی کشیدگی کا شکار ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاملہ سفارتی سطح پر مزید کشیدگی پیدا کر سکتا ہے۔
برطانوی حکومت اس جوڑے کی رہائی کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں کر رہی ہے، جبکہ ایرانی حکام نے ابھی تک مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایران سے 4پاکستانی، انسانی سمگلروں سے بازیاب؛سمگلرز بھی گرفتار
انور عباس: ایران میں 4 پاکستانیوں کو انسانی اسمگلروں سےبازیاب کروالیاگیا،
پاکستانی سفارتخانہ تہران کے مطابق پاکستان سفارتخانہ نے حکومت ایران کے تعاون سے 4 پاکستانی شہریوں کوبازیاب کروا لیابازیابی کے آپریشن کے دوران انسانی اسمگلربھی گرفتار کر لیے گئے،
بایاب ہونے والوں میں بازیاب پاکستانیوں میں غلام مصطفی تبسم، محمد سہیل، محمد ارسلان اور محمد خرم شامل ہیں,پاکستانی شہری قانونی طور پر ایران آئےتھے، انسانی اسمگلروں نے انہیں اغوا کیا، ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے بتایا کہ اسمگلروں نے مغویوں پر تشدد کیا اور اہلخانہ سےبھاری تاوان طلب کیا، پاکستانی قانونی طریقے سے ایران آئیں، ہنگامی صورتحال میں سفارتخانے سے رابطہ کریں،بازیاب ہونےوالےافراد نےاپنی رہائی کیلیےپاکستان اورایران کی حکومتوں کی کاوشوں پرشکریہ ادا کیا,
قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے