ایک اطالوی ڈاکٹر سیکورٹی ادارے کی جانب سے زیر تفتیش آگیا ہے جب  اس نے اسپتال کی مشینری استعمال کرتے ہوئے اپنی زخمی پالتو بلی کا اسکین کیا اور اس کی جان بچانے کے لیے اس کا آپریشن کیا۔

ڈاکٹر گیانلوکا فنیلی جو اٹلی کے پارینی اسپتال میں ریڈیولوجی اور نیورڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں، نے حال ہی میں اپنے اس اقدام سے ملک کے عوام کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا ہے۔

اییک گروہ انہیں ایک ہیرو مانتا ہے جو زندگی کو اصولوں اور ضابطوں سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اور دوسرے گروپ کا خیال ہے کہ اسے جان بوجھ کر اسپتال کے قوانین کو توڑنے کیوجہ سے نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر جانوروں کے کلینک میں ایک سنگین طبی حالت کی تشخیص کے بعد اپنی ایتھینا نامی بلی کو پرینی اسپتال لے آئے اور سی ٹی سکینر میں ڈال دیا تاکہ اس کے اندرونی اعضاء کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔ 

اس کے بعد انہوں نے بلی کی جان بچانے کے لیے یونٹ کے انجیوگرافی روم میں اس کی نیوموتھوراسک سرجری انجام دی۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے، ڈاکٹر کو بھتہ وصولی کیلئے راکٹ بھیجنا قابل مذمت ہے، حلیم عادل شیخ

اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا پی ٹی آئی ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتی ہے، سندھ میں امن امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، جلد عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جلد ڈاکو راج سے عوام کو خاتمہ دلوائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ایک پیشہ ور ڈاکٹر سندر بالانی کو بھتہ کے لئے راکٹ بھیجا گیا، سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، ایسے واقعات پر بھی سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے خاموش بیٹھے ہیں، عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ہماری اقلیتی برداری کے ساتھ بھی ظلم کیا جارہا ہے، ایک ڈاکٹر کے کلینک پر بھتہ وصولی کے لئے راکٹ بھیجا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے گزشتہ روز کرم پور کے قریب شکارپور کے 9 مزدور اغوا ہوگئے، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، کندھکوٹ، سکھر کے علاقے نوگو ایریا بن چکے ہیں دن دھاڑی شہریوں کو بھتہ کی پرچیاں موصول ہوتی ہیں، نہ دینے پر شہریوں کا اغوا کر لیا جاتا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے ڈاکو راج کو توسیع دی ہوئی ہے، حکمران جماعت کے لوگ ڈاکوؤں کے سرپرست بنے ہوئے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے، پولیس اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے سیاسی غلامی میں مصروف ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتی ہے، سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، جلد عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، جلد ڈاکو راج سے عوام کو خاتمہ دلوائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے، ڈاکٹر کو بھتہ وصولی کیلئے راکٹ بھیجنا قابل مذمت ہے، حلیم عادل شیخ
  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے اسکواڈ پر حسن علی کی رائے سامنے آگئی
  • کراچی میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہزاروں اسامیاں 12 سال سے خالی
  • حکومتِ پنجاب نے کبوتر اور دیگر پرندے رکھنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
  • پاکستان اور ترکیہ کا انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون جاری رکھنے پراتفاق
  • ڈیٹا سیکیورٹی ،پرائیویسی کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مضبوط قوانین و پالیسیوں کی ضرورت ہے،شزافاطمہ
  • رمضان المبارک میں مسجدِ نبوی ﷺ میں افطار کیلئے نئے قوانین متعارف
  • وکی کوشل کو اپنی آنے والی فلم ’چھاوا‘ کیلئے کان چھدوانا مہنگا پڑ گیا
  • اسلام آباد؛ لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون بند رکھنے کیلئے ایڈوائزری جاری