لاہور؛ سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کرکے شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
لاہور:
ساندہ کے علاقے میں سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واقع کا نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن کو گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنی سابقہ بیوی میمونہ بصری کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا، مرکزی ملزم شبیر حسین اس واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تاہم ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انویسٹی گیشن
پڑھیں:
پشاور؛ پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کردیا گیا
پشاور:پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈبگری گارڈن کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
ابتدائی طور پر فائرنگ کے نتیجے میں شوہر جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی تھی جو دوران علاج چل بسی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولین نے کچھ عرصہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی۔ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔