ہیروشیما ایٹم بم حملے میں محفوظ رہنے والا پیانو، امن کا پیغام بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
TOKYO:
ہیروشیما پر 6 اگست 1945 کو امریکی ایٹم بم حملے کے دوران ایک نوعمر لڑکی کا پیانو جوہری تباہی سے بچ گیا۔
یہ پیانو آکیکو کاواموتو کی ملکیت تھا، جو دھماکے کے مرکز سے محض 800 میٹر کے فاصلے پر موجود تھیں اور 19 سال کی عمر میں حملے کے اگلے دن وفات پا گئیں۔
کاواموتو کا خاندان 1933 میں ہیروشیما منتقل ہوا تھا اور یہ پیانو ان کے ساتھ آیا تھا۔
حملے کے وقت پیانو شیشے کے ٹکڑوں سے متاثر تو ہوا، لیکن یہ بڑی حد تک محفوظ رہا۔
اس پیانو کو اب تعلیمی مقاصد اور خصوصی پرفارمنسز میں استعمال کیا جاتا ہے، اور یہ جوہری ہتھیاروں سے ہونے والی ہولناک تباہی کی یاد دہانی کے طور پر امن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آج بروز منگل 15اپریل مختلف علاقوں کے موسم کی صورتحال جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں کے وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔
گزشتہ رو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔
جبکہ آج بروز منگل روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ ِ
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت :دادو 46 اور شہید بینظیر آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔