Express News:
2025-02-05@22:00:48 GMT

لاہور؛ 8 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

لاہور کے علاقے چوہنگ میں 8 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم احمد معصوم 8 سالہ بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ گھر لے گیا اور وہاں جاکر اس نے زیادتی کر دی جس کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ چوہنگ میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق 8 سالہ حسنین گھر سے دوکان پر چیز لینے گیا تو احمد نامی لڑکے کے ہتھے چڑھ گیا جو اسے زبردستی اپنے گھر لے گیا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔

معصوم 8 سالہ حسنین کے چاچا نے تھانہ چوہنگ میں درخواست دی جس پر ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید نے فوری مقدمہ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم احمد کو گرفتار کر لیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

لاہور میں پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

لاہور میں چونگ پولیس نے 6 ملزمان کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا۔ شہری ایمیگریشن وکیل کے طور پر کام کرتا ہے۔ ملزمان نے شہری کو  پراپرٹی آفس میں یرغمال بنایا۔ تشدد کرتے رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ ملزمان نے شہری کے والد کو کال کرکے دھمکایا اور اس سے کام چھوڑنے کا مطالبہ کرتے رہے۔

ملزمان میں محسن علی،ارسلان ، محمد وارث،  عثمان، شاہد امین اور محمد عمران شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
  • کراچی ایئرپورٹ سے گداگری کیلئے سعودی عرب جانے والا مسافر گرفتار
  • اجے دیوگن کے ساتھ پہلی فلم کرنے والا وہ اداکار جس نے مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا
  • جعلی دستاویزات پر اٹلی سے اسلام آباد آنے والا مسافر گرفتار
  • گولیوں کو چکما دینے کا دعویٰ کرنے والا نوجوان دوست کے ہاتھوں ہلاک
  • وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا
  • پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار
  • لاہور؛ بہنوئی  کو قتل  کرنے والا سالا اور شریک جرم  بھتیجا گرفتار
  • شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار