معصوم شہریوں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھجوانے والا نیٹ ورک بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے کہا کہ غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے، ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا، ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں بیرون ملک سفر کے لیے قانونی راستے اختیار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی میں شہریوں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر محمد عثمان عمر سے پوچھ گچھ کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہور ایئرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا۔ مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی اسمگلر سے رابطے میں تھا۔ مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25 لاکھ روپے کے عوض اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ سینیگال پہنچنے پر مسافر کے والد نے ایجنٹ کو 25 لاکھ ادا کیے۔
ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ نے مسافر کو بائی ائیر قانونی طور اسپین بھجوانے کا وعدہ کیا تھا تاہم سینیگال پہنچنے پر ایجنٹ نے مسافر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا۔ ایجنٹ نے سمندر کے راستے شہری کو یورپ بھجوانے کی کوشش کی تاہم مسافر نے انکار کردیا۔ بعد ازاں ایجنٹ نے مسافر کے پاسپورٹ پر جعلی اسٹیمپ لگا کر غیر قانونی طریقے سے یورپ بھیجنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا۔ مسافر کو سینیگال میں 4 ماہ تک سیف ہاسسز میں رکھا گیا جہاں مزید 13 پاکستانی بھی موجود تھے۔ مسافر نے بعد ازاں وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔
تفتیش کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ سید ضمیر شاہ نامی ایجنٹ ترکی میں غیر قانونی سفر کے انتظامات کرتا ہے جبکہ حاجی مرزا احسن بیگ موریطانیہ کی سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ مسافر سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے کہا کہ غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے، ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا، ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں بیرون ملک سفر کے لیے قانونی راستے اختیار کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایجنٹ نے مسافر ایف آئی اے کے خلاف
پڑھیں:
نامعلوم افراد نے 9 بچوں کو زہریلی چیز کھلا دی، 3 جاں بحق ہو گئے
حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگ میں 9 معصوم بچوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زہریلی چیز کھلا دی، اندوہناک سانحے میں 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 بچے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگ میں زہریلی چیز کھانے سے 3 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔ 9 معصوم بچوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زہریلی چیز کھلا دی، اندوہناک سانحے میں 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 بچے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دانش ولد شہباز، سمعون ولد عرفان اور ڈیوڈ ولد شہزاد دم توڑ گئے، دیگر بچوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ موقع پر پہنچنے والے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔