امریکی ریاست الاسکا میں ایک طیارہ لاپتہ ہوگیا، جسے تلاش کرنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں مصروف ہیں۔ طیارے میں 10 مسافر سوار تھے جن کے بارے میں کوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہے۔

الاسکا کے محکمہ برائے عوامی تحفظ کے مطابق، بیئرنگ ایئر کاروان طیارہ یونالاکلیٹ سے نوم کی طرف جارہا تھا اور اس میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھے۔ حکام اس کے آخری معلوم مقام کا تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یونالاکلیٹ، الاسکا کے مغربی حصے میں ایک چھوٹا قصبہ ہے جس کی آبادی تقریباً 690 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ نوم سے تقریباً 150 میل (240 کلومیٹر) جنوب مشرق میں اور انکریج سے 395 میل (640 کلومیٹر) شمال مغرب میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیےامریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم، تمام 67 افراد ہلاک

واضح رہے کہ یہ واقعہ امریکا میں 8 دنوں کے اندر پیش آنے والا تیسرا بڑا فضائی حادثہ ہے۔29 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی کے قریب ایک کمرشل جیٹ اور امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم میں 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ31 جنوری کو فلیڈیلفیا میں ایک میڈیکل ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 6 مسافر اور زمین پر موجود ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے’امریکی ایوی ایشن ذہنی نفسیاتی مریضوں کو نوکریاں دیتی ہے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

بیئرنگ ایئر کا یہ طیارہ جمعرات کو امریکی وقت کے مطابق سہ پہر 2 بج کر 37 منٹ پر یونالاکلیٹ سے روانہ ہوا تھا اور تقریباً ایک گھنٹے بعد اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ بیئرنگ ایئر کے ڈائریکٹر برائے آپریشنز، ڈیوڈ اولسن نے بتایا کہ جب طیارے سے رابطہ ختم ہوا، تب وہ 12 میل یعنی (19 کلومیٹر) سمندر کے اوپر تھا۔ امریکی کوسٹ گارڈ اور دیگر ریسکیو ادارے طیارے کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ڈیوڈ اولسن نے مزید بتایا کہ بیئرنگ ایئر کی ٹیم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور ہنگامی امداد، تلاش اور ریسکیو آپریشن کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیئرنگ ایئر

پڑھیں:

ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا

فیصل ا ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر محمد شہزاد عاصم کو گرفتار کیا۔ امیگریشن کلیرینس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے یونان جارہا تھا۔ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا یونان کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ملزم کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپس بھی لگی ہوئی تھیں۔مذکورہ اسٹمپس کا آئی بی ایم ایس سسٹم میں کسی قسم کا سفری ریکارڈ موجود نہ تھا۔ملزم بیرون ملک جانے کے لئے 3 ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔ملزم نے ایجنٹوں سے بیرون ملک جانے کے لئے مجموعی طور پر 35 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا۔گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں مسافر بردار تجارتی طیارہ لاپتا
  • امریکا میں چھوٹا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا
  • امریکی ریاست الاسکا میں طیارہ لاپتہ، 10 افراد سوار تھے
  • امریکہ میں طیارہ مسافروں سمیت لاپتہ،سرچ آپریشن جاری
  • امریکہ میں طیارہ مسافروں سمیت لاپتہ
  • ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا
  • جعلی دستاویزات پر پولینڈ جانے والا مسافر گرفتار
  • بھیک مانگنے کیلیے سعودی عرب جانے والا مسافر روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
  • کراچی ایئرپورٹ سے گداگری کیلئے سعودی عرب جانے والا مسافر گرفتار