میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا. جس میں ہائر ایجوکیشن سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقررکرنے اور پنجاب میں سیکنڈ ائیر، تھرڈ ائیراور فور تھ ا ئیرکے لیے ہونہار اسکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر نے اور ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے طلبہ کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دیگر صوبوں کے طلبہ ہونہار اسکالرشپ کے طلبہ کے لیے مریم نواز لیپ ٹاپ
پڑھیں:
بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیساکھی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے. گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے.مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے، دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں. پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک نہیں بھول سکی۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پہلی مرتبہ پنجاب میں گندم اگانے والے کسان بھائیوں کو ایک ہزار ٹریکٹر مفت دیے گئے ہیں. پنجاب کے کاشتکار خاص طور پر گندم اگانے والے کسانوں کو اربوں روپے کے بیج، کھاد اور زرعی آلات مہیا کیے گئے۔