Jang News:
2025-02-13@10:13:36 GMT

راولپنڈی: آن لائن پتنگ بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

راولپنڈی: آن لائن پتنگ بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

—فائل فوٹو

پولیس نے راولپنڈی میں آن لائن پتنگ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا

لاہور میں آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں 1 سپلائر کو گرفتار کر کے 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں بر آمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پتنگ بیچنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیج بنا رکھا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا ن لائن

پڑھیں:

کراچی؛ دکان میں ڈکیتی کی واردات کرنے آئے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی:

کھارادر پولیس نے دکان میں ڈکیتی کی واردات کرنے آئے 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق کھارادر پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیٹرولنگ کے دوران دو ملزمان محمد رفیق اور محمد منیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، گرفتار ملزمان سے 2 پستول مع گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں اور بڑی دکانوں کو نشانہ بناتے تھے، واردات کے دوران ایک ملزم بینک کے اندر جا کر ریکی کرتا تھا اور جیسے ہی کوئی شخص بڑی رقم لیکر بینک سے نکلتا تھا تو ملزمان اس شخص کا تعاقب کر کے کسی سنسان مقام پر اسلحے کے زور پر لوٹ لیتے تھے، ملزمان اکثر اوقات دکانوں پر بھی ڈکیتیاں کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزم منیر کے خلاف تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 3 مقدمات، سی ٹی ڈی میں ایک، ڈیفنس میں 2 اور آرام باغ تھانے میں ایک مقدمہ درج ہے۔

دوسرے گرفتار ملزم محمد رفیق کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 3 اور الفلاح تھانے میں ایک مقدمہ درج ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ دکان میں ڈکیتی کی واردات کرنے آئے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن؛ 3 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
  • لاہور: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں دو اشتہاریوں سمیت چار ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی؛ 5 سالہ جڑواں بہن بھائی کو اغواء کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • لگژری گاڑیوں کے ٹائر چرانے والا 4 بھائیوں کا گینگ پکڑا گیا
  • راولپنڈی: تشدد سےکم عمر ملازمہ کی موت، ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی ’پلانٹڈ‘ نکلی 
  • پی ٹی اے، ایف آئی اے کا پہلےسے فعال غیرملکی سمز کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • سنگاپور: کرائسٹ چرچ حملہ، مسلمانوں پر حملے کا ارادہ کرنے والا ملزم گرفتار