عمران خان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے، جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھائی صاحب آپ لوگوں کی دماغی حالت درست نہیں یا جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کرتے ہیں؟ آپ کے مہاتما نے خط نہیں لکھا کھلا این آر او مانگا ہے۔ جن کے نام عمران خان خط لکھا انہوں نے خط پہنچنے سے قبل ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے، ایک ٹولہ نواز شریف اور مریم نواز کے بغض میں جل کر راکھ ہوتا رہے گا، جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا، اب وہ تلوے چاٹ رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے، جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھیک مانگنے کیلیے سعودی عرب جانے والا مسافر روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
کراچی:ملک کے ہوائی اڈوں پرمسافروں کی اسکریننگ جاری ہے، ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافرکی گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل پرتعینات عملے نے کارروائی کے دوران گداگری کےغرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد عثمان کےنام سے ہوئی اور تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس کو اس سےقبل گداگری میں ملوث ہونے پرسعودی عرب سےڈی پورٹ کیا گیا تھا، ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیےانسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا۔
ڈائریکٹرکراچی زون کےمطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرمسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے،گداگری میں ملوث عناصرکےخلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے،مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان اوران کے سہولت کاروں سےآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا-