چونیاں میں ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) قصورکے نواح چونیاں میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی ایس ایچ او محمد ارشاد کی سربراہی میں کارروائی کی گئی جس دوران جدید اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم بنام کوگرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک رائفل 223 بور اور دو پسٹل برآمد کئے گئے ۔ پولیس کے مطابق شوکت ٹاؤن چونیاں کا رہائشی ملزم ناصر سعید بٹ مسلسل ہوائی فائرنگ کر رہا تھا ،اس کے خلاف آرمز آرڈیننس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ڈی پی اوقصور محمد عیسیٰ خاں نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش غیر قانونی ہے۔\378
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہوائی فائرنگ
پڑھیں:
لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
—فائل فوٹولاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم رضوان کو گرفتار کیا ہے۔
ملزم دہشت گردی، پولیس مقابلے، ڈکیتی اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب...
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 10 سال پہلے پولیس پر فائرنگ کی تھی اور یہ ملزم 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق احمد تارڑ نے بتایا ہے کہ فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم مشتاق کو بہاولپور سے گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مشتاق نامی اشتہاری نے 13 سال پہلے ساتھیوں کے ہمراہ ایک بینک منیجر کے گھر واردات کی تھی۔