شہری کو کچلنے والا ڈمپرڈرائیورگرفتارکرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگھو پیر پولیس نے حادثے میں شہری کی ہلاکت کے بعد فرار ہونیوالے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق منگھوپیر پولیس نے غفلت سے ڈرائیونگ کے دوران شہری کو جاں بحق کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ٹینکر ڈرائیور نے غفلت/تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 32 سالہ دانیال ولد محمد افضل کو ٹکر مار کر ٹائروں کے نیچے کچل دیا تھا۔واقعہ دو روز قبل منگھوپیر کے علاقے رئیس سینٹر کے قریب پیش آیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہیوی ٹریفک روکنے کیلئے شہری سڑکوں پر،ٹرک جلادیے
لانڈھی اور نارتھ کراچی میں شہریوں نے بھاری گاڑیوں کو داخلے سے روک دیا
سخی حسن پر مشتعل شہریوں کا واٹرباوزر پرحملہ ، عمارت کے شیشے توڑ ڈالے
کراچی میں ہیوی ٹریفک روکنے کے لیے شہری منگل کو بھی سڑکوں پر موجود رہے ۔ مختلف علاقوں میں چار ٹرک جلاڈالے ۔ لانڈھی اور نارتھ کراچی میں شہریوں نے بھاری گاڑیوں کوشہر میں داخل ہونے سے روک دیا۔سخی حسن پر مشتعل شہریوں کا واٹر باؤزر پر حملہ ۔ شیشے توڑ دئیے ۔ وزیر داخلہ سندھ ضیائالحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی شہریوں نے کئی مقامات پر ہیوی وہیکلز کو نہ صرف روک دیا بلکہ متعدد مقامات پر ہیوی وہیکلز کو آگ بھی لگا دی۔۔شدید عوامی درعمل پر ہیوی وہیکلز کا ایک ڈرائیور پھٹ پڑا۔۔ ڈرائیور نے دعوی کیا کہ مقررہ وقت سے پہلے شہر کی سڑکوں پر ہیوی وہیکل کو چھوڑنے کے لیے ٹریفک پولیس رشوت لیتی ہے ۔۔ ڈرائیور نے پہلے ٹریفک پولیس کا قبلہ درست کرنے کو کہا شدید عوامی درعمل اور ہیوی وہیکلز کو جلائے جانے کے لئے خلاف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے قومی شارع کو کئی گھنٹوں تک احتجاجاً بند رکھا۔۔ مطالبہ کیا کہ ہیوی وہیکلز کے خلاف عوام کو کھڑا کرنے والے سیاسی جماعت کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔