4 سال سوتیلی ماں والا سلوک ہوا‘ مریم نواز محرومیاں ختم کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ جعلی تبدیلی والوں کے وزرائے اعلیٰ کی 12سالہ کارکردگی مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کے بھی برابر نہیں ہے۔ خیبر پی کے کا سارا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے۔ علی امین گنڈا پور کی کرپشن پر پہلے عاطف خان اور جنید اکبر نے سوالات اٹھائے تھے۔ اب اعظم سواتی نے سنگین الزامات لگائے ہیں اور سپیکر کے پی اسمبلی نے کرپشن پر تحقیقات کا خط لکھ دیا ہے۔ علی امین کے مریم نواز پر ذاتی حملوں کا پورا ریکارڈ موجود ہے۔ بشریٰ بی بی کی فرنٹ لیڈی و ترجمان نے اپنی الگ دکان لگائی ہوئی ہے۔ اب خیبر پی کے میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے فورس بھی بنانے کا قانون لانے لگے ہیں۔ پنجاب کے ساتھ 4 سال جو سوتیلی ماں والا سلوک کیا مریم نواز وہ محرومیاں ختم کر رہی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورے پر ترکیہ پہنچ گئیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ترکیے کے دورے پر انطالیہ پہنچ گئیں، انطالیہ کے ڈپٹی گورنر نے استقبال کیا۔
مریم نواز نے انطالیہ میں بین الاقوامی تقریب میں شرکت کی، ترکیے کے صدر نے کانفرنس میں شریک مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کل ڈپلومیسی کانفرنس سے خطاب کریں گی، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہیں۔
ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان ’تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت‘ رکھا گیا ہے۔