ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزت پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ جبکہ سینیگال سے واپس آنے والے انسانی اسمگلنگ کا شکار مسافر سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے ملزم کی شناخت حسن امجد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو بو ٹسوانا سے ایتھوپیا کے راستے فلائٹ نمبر ET 694 سے کراچی پہنچا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے امیگریشن، جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ جانے والا ملزم گرفتار
ترجمان نے بتایا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم کو مشکوک پایا گیا جس پر پوچھ گچھ کی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے سال 2015 میں لاہور سے تنزانیہ کا سفر کیا اور بعد ازاں وہیں رہائش اختیار کرلی۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے تنزانیہ میں قیام کے دوران جنوبی افریقہ میں مقیم جمی نامی ایجنٹ سے رابطہ کیا، جیمی نے ملزم کو جنوبی افریقہ کا ویزا حاصل کرنے میں مدد فراہم کی اور اسے بوٹسوانا کے ایجنٹ رانا یاسر سے ملوایا۔
ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ ایجنٹ نے ملزم کو 20 ہزار رینڈ کے عوض جنوبی افریقہ کا اسٹیکر ویزا فراہم کیا، ملزم کے ویزا پر موجود سیکیورٹی فیچرز کی عدم موجودگی اور دیگر ضروری پہلوؤں میں تضاد پایا گیا۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دوسری کاروائی میں انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والے مسافر عدیل حسین سے پوچھ گچھ کی گئی۔ مسافر ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز نمبر ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا۔
ترجمان نے بتایا کہ امیگریشن چیکنگ کے دوران مسافر کے سابقہ سفر کے بارے میں مشکوک تفصیلات سامنے آئیں، جس پر مزید تحقیقات کی گئیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر عثمان نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا۔
ترجمان کے مطابق ایجنٹ نے مسافر کو 30 لاکھ روپے کے عوض ہوائی جہاز کے ذریعے اٹلی پہنچانے کا جھانسہ دیا۔ سینیگال پہنچنے کے بعد ایجنٹ نے اسے وہاں مقیم ایک اور سلطان نامی ایجنٹ سے ملوایا، سلطان کی مدد سے مسافر موریطانیہ روانہ ہوا، جہاں وہ 9 دن قیام کے بعد واپس سینیگال پہنچا۔
ترجمان نے بتایا کہ سینیگال میں مسافر کو غیر قانونی طور پر کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی گئی، مسافر کو بتایا گیا کہ اسے کوئی سفری دستاویزات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ مسافر نے کشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کردیا اور پاکستان واپس آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے کی کارروائی، سمندری راستے سے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب
ترجمان کے مطابق مسافر کو ایجنٹوں کی شناخت کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انسانی اسمگلنگ ایجنٹ مافیا ایف آئی اے امیگریشن جعلی دستاویزات کارروائی کراچی ایئرپورٹ ملزم گرفتار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ ایجنٹ مافیا ایف آئی اے امیگریشن جعلی دستاویزات کارروائی کراچی ایئرپورٹ ملزم گرفتار وی نیوز ترجمان نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ ئی اے امیگریشن جنوبی افریقہ ملزم گرفتار ایف ا ئی اے کے ذریعے مسافر کو ملزم کو نے والے کی گئی
پڑھیں:
طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور پولیس نے ستوکتلہ پولیس نے طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق میڈیکل کالج کی طالبہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا کر میڈیکل اسٹور بنانے کے لیے 18لاکھ بھی ہتھیا لیے، سرگودھا کے رہائشی کی بیٹی لاہور میں نجی یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے آئی۔
ایف آئی آر کے مطابق جہاں اسکی کلاس فیلوعمر نامی نوجوان سے دوستی ہوگئی، عمر نے اپنی کلاس فیلو کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، ملزم عمر نے طالبہ کی فحش ویڈیو بنالی اور میڈیکل اسٹور بنانے کے لیے 18 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ ستوکتلہ میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعے کا نوٹس لیا۔
ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں کی نگرانی میں ایس ایچ او ستوکتلہ ہاشم افتخار بھٹی نے زیادتی کے ملزم عمر کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او ستوکتلہ نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔