ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد  نے  کارروائی کرتے ہوئے  جعلی دستاویزات پر اٹلی سے آنے والا مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی، ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ جعلی نکلا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم 2 سال قبل غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ گیا تھا۔

بیان کے مطابق ملزم نے یورپ سے پاکستان واپس آنے کے لئے ایجنٹوں سے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا، جعلی پاسپورٹ کی بنیاد پر ملزم کو ائرپورٹ سے گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغقز کر دیا گیا، ملک کے تمام ائرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے، تمام ائرپورٹس پر مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی دستاویزات اور دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی سفری دستاویزات غیر متعلقہ لوگوں کے حوالے نہ کریں، ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعلی دستاویزات

پڑھیں:

پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

لاہور:

گلبرگ پولیس نے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کے مطابق ملزمان ایاز احمد اور عبدالتواب خود کو ٹی سی ایس کے ملازمین ظاہر کرکے شہریوں کو جعلی ٹکٹس فروخت کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قذافی سٹیڈیم کے مختلف گیٹس سے گرفتار کیا گیا۔

 ملزم عبدالتواب کو گیٹ نمبر 15 جبکہ ایاز احمد کو فیفا گیٹ سے جعلی ٹکٹس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی میچ ٹکٹس برآمد کر لیے، جنہیں عوام میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی

ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میچ کی بہترین سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ جعلی ٹکٹس کے کاروبار کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت اور میچ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھکھی پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران شخص کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا
  • ایف آئی اے کی کارروائی، اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث5 سی ڈی اے افسران گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی، اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث سی ڈی اے افسران گرفتار
  • عظمی بخاری کی جعلی ویڈیوز کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور
  • لاہور: معمولی جھگڑے پر ٹک ٹاکر خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار
  • آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی
  • آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی
  • عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو مقدمہ، ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • فرانس میں نمازی کو قتل کرنے والا ملزم تاحال مفرور، شناخت ہوگئی
  • پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار