2025-04-20@16:41:33 GMT
تلاش کی گنتی: 564
«کا جائزہ نہیں لے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، رائٹ سائزنگ کا مکمل پلان تیار کر لیا ہے،مینوفیکچرنگ، خدمات اورتنخواہ دارطبقہ پرٹیکسوں کا بوجھ غیرمتناسب ہے،زرعی انکم ٹیکس کے حوالہ سے پیش رفت خوش آئند ہے، مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسئلے کا حل نہیں ہے ، تنخواہ دار طبقے کے علاوہ باقی شعبہ جات کو بھی ٹیکس آمدن میں حصہ ڈالنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی...
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں افراد کام کی جگہوں پرہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔فیصلے کے متن کے مطابق امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے اپنے ڈرائیورکے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا۔ محتسب نے ڈرائیور محمد دین...
ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار، شناخت اور حیثیت کی بحالی کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ اس کے لیے لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر علاقے کے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار،...
اسلام ٹائمز: ایران کا دفاعی نظام اب ساحلوں اور ملک کے اندر موجود میزائل اور ڈرون شہروں پر انحصار کرتا ہے۔ اگر امریکہ نے کوئی غلطی کی تو اس خطے میں موجود اسکے تمام اڈے جنگ کے پہلے ہی لمحے میں تباہ ہو جائیں گے۔ امریکی بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان پر میزائلوں اور ڈرونوں کی بارش ہو جائیگی۔ دوسری طرف ٹرمپ اور انکی نئی ٹیم افغانستان اور عراق پر حملوں جیسی تباہ کن جنگوں کے اخراجات برداشت نہیں کرنا چاہتی۔ لہذا امام خامنہ ای کے فرمان کے مطابق: "ہماری سخت خطرات (فوجی جنگ) سے نمٹنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے، آج دشمن کے سخت خطرات سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔" آج کا خطرہ وہی نرم جنگ...
کراچی (رپورٹ /واجدحسین انصاری) سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی، سیاسی پشت پناہی اور اربوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود اندرون سندھ کچے کے علاقوں میں بدستور ڈاکو راج قائم ہے۔پیپلز پارٹی کے منتخب ایم پی ایز اور ایم این ایز نے سندھ میں بدامنی کے مسئلے پر چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے اور کبھی انہوں نے اس مسئلے پر اسمبلی سمیت کسی فورم پر کوئی آواز بلند نہیں کی۔حکومت کی جانب سے متعدد بار ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے اعلان کے باوجود صوبے کے مختلف اضلاع سے سیکڑوں لوگوں کو اغواکرلیا جاتا ہے۔کچے کے ڈاکوؤں کی مبینہ طور پر سیاسی سرپرستی کی جارہی ہے جب کہ آپریشن کے نام پر ملنے والی رقم کی بندر بانٹ کرلی...
MUMBAI: بھارت کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سیراج چمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بناسکے تاہم اس دوران ان کے مشہور گلوکارہ کی پوتی سے تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم دونوں نے سوشل میڈیا پر وضاحت بھی کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زینی بھوسلے اور محمد سیراج کے تعلقات ہیں اور وہ چند ایک مقامات پر ایک ساتھ نظر بھی آئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ زینی بھوسلے اور محمد سیراج کو ایک ساتھ گاتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور دونوں نے مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کردی ہے، دونوں زینی کے...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بھارتی نژاد تاجر اور ڈینیوب گروپ کے وائس چیئرمین، انیس ساجن نے کمپنی ملازمین میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹ مفت تقسیم کر دئیے۔ یہی نہیں مفت کھانے پینے کے ٹوکن اور گھر لے جانے کیلئے کھانےکے پیکٹ بھی ملیں گے۔ ڈینیوب گروپ کے ملازمین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ سمیت دبئی میں بھارتی ٹیم کے ہونے والے تمام میچز دیکھ سکیں گے۔ یادرہے متحدہ عرب امارات میں 3.7 ملین سے زیادہ بھارتی اور تقریباً 1.7 ملین پاکستانی شہری رہتے ہیں۔ جبکہ 0.92 ملین بنگلہ دیشی شہری بھی متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں ۔ جنوبی ایشیائی شہری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 فروری 2025ء) بلوچستان میں حکام کے مطابق مسلح افراد نےضلع بارکھان میں ایک مسافر بس پر حملے میں شناخت کے بعد سات غیر مقامی مسافروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ افغانستان اور ایران کی سرحدوں سے متصل غریب لیکن معدنیات سے مالا مال بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کئی دہائیوں سے فرقہ وارانہ، نسلی اور علیحدگی پسند تشدد کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ اس شورش زدہ صوبے میں سکیورٹی فورسز اور نسلی گروہوں پر حملوں میں گزشتہ چند سالوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، حملہ آور خاص طور پر ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے اور خوشحال صوبے اور فوج کے لیے بھرتی کا ایک بڑا مرکز سمجھےجانے...
اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی نوید احمد تعلقہ اسپتال کے اچانک دورے پر پہنچ کر ادویات کا جائزہ لے رہے ہیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے تولیوں کی صنعت سے متعلق مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت برآمدات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اور برآمدی شعبہ کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز تولیوں کی صنعت کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے برآمدات کو فروغ دینے اور پاکستان کی عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پوزیشن بہتر بنانے کے لئے مستحکم اور کاروبار دوست ٹیکس نظام کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت میں برآمدات کی...
وائس چیئرمین نیو کراچی ٹائون شعیب بن ظہیرسیوریج لائنوں کی ٹو ٹ پھوٹ کا جائزہ لے رہے ہیں
کراچی: نیوزی لینڈ کے بلے ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ایک اچھا حریف ثابت ہوا ہے، چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فاتحانہ آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی وکٹ قدرے مختلف رہے گی، ہم نے بڑے اسکور والے اہداف عبور کر کے کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بدھ کو میچ میں بھی اگر ایسا ہوا تو ہم فتح پانے کی کوشش کریں گے، لیکن لگتا ہے کہ وکٹ قدر مختلف ہوگی۔ لیتھم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو کراچی کی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ ہے، کراچی میں کرکٹ کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز...
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے اپنے پانچ بہترین بلے بازوں کے نام بتادیے جس میں ایک پاکستانی کھلاڑی کا نام بھی شامل ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وریندر سہواگ نے کہا کہ انہیں یہ پانچ کھلاڑی ہمیشہ پسند رہے ہیں۔ انہوں نے ان پانچ کھلاڑیوں کو شاندار، بہترین، باصلاحیت اور دیگر تعریفی کلمات سے نوازتے ہوئے بتایا کہ اُن کے پانچ بہترین بلے بازوں میں سب سے آخری نمبر کرس گیل کا ہے۔ اس کے بعد چوتھے نمبر پر اے بی ڈویلیئرز ہیں۔ سہواگ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر انضمام الحق کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انضمام الحق سے بہت کچھ سیکھا، وہ مشکل سے مشکل صورت حال میں...

چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیرمقابلے کا اعلان،جیتنے والے کو کتنا انعام ملے گا؟ مقابلے میں حصہ کیسے لیں؟جانیں
پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
کراچی: پاکستان کے کاروباری اداروں کا ملک میں کاروباری مواقع سے متعلق اعتماد بحال ہورہا ہے لیکن اس کے باوجود کاروباری طبقے کی اکثریت نے ملک کی سمت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تازہ ترین سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا یہ تاثر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کی عکاسی کرتاہے۔ گیلپ پاکستان کی بزنس کانفیڈنس انڈیکس 2024کی چوتھی سہ ماہی کی رپورٹ میں 55فیصد کاروباری اداروں کے مطابق ان کے کاروبار اس وقت اچھے یا بہت اچھے چل رہے ہیں۔ سال 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں تقریباً 6ماہ قبل کیے گئے سروے کے مقابلے میں کاروباری اداروں کے تاثرات میں 10فیصد بہتری آئی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق خراب ترین کاروباری حالات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے فاکس نیوز کو بتایا، ''غزہ فائر بندی کا دوسرا مرحلہ پہلے کے مقابلے میں تھوڑا زیادہ پیچیدہ ہے لیکن دوسرا مرحلہ شروع ہونے کو ہے۔‘‘ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے حماس اور ایران کے خلاف متحدہ اقدامات کا خاکہ پیش کیا تھا۔ ٹرمپ کی وارننگ کے بعد غزہ فائربندی معاہدہ خطرے میں گزشتہ ماہ فائر بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک 19 اسرائیلی یرغمالیوں کو ایک ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا جا چکا ہے۔ حماس کے سات اکتوبر 2023 کو...
تعارف: حسن رضا، ایچ آر ماہر اور ایک ٹیک کمپنی کے سی ای او ہیں۔ اس کے علاوہ کارپوریٹ سیکٹر میں مختلف اداروں کے ساتھ و ابستہ رہے۔ کنسلٹنسی کے مختلف پروجیکٹس بھی کیے۔ کم و بیش دو عشروں تک مختلف اداروں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اپنی کمپنی قائم کی۔ سوال: ایچ آر کا بنیاد ی کام کیا ہے۔ جواب: ایچ آر کسی بھی ادارے کا ایک شعبہ ہوتا ہے جو ملازمین کے مختلف معاملات کو دیکھتا ہے۔ اس میں ملازمین کی بھرتی، تربیت ، انتظامیہ کے ساتھ تعلقات ، متعلقہ لیبر قوانین پر عملدرآمد کروانا ایچ آر کی ذمہ داری ہے۔ سوال: ٹیک ایچ آر(Tech HR) کی اصطلاح سے کیا مراد ہے؟ جواب: ٹیک انڈسڑی میں...
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ رمضان سے پہلے یا بعد میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے درمیان الائنس ہو سکتا ہے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمن کو قریب لانے کی بات کی تھی کیونکہ ماضی میں دونوں جماعتوں کے درمیان فاصلے رہے ہیں،اب یہ فاصلے کم ہو رہے ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان کئی معاملات حل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ اور پی ٹی...
آسٹریا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک لڑکا جاں بحق اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور چاقو بردار شخص 23 سالہ شامی پناہ گزین تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ حملے میں ایک 14 سالہ لڑکا ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ابھی تک حملے کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا اور نہ ہی قاتل اور مقتول کے درمیان کوئی تعلق سامنے آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ تاحال گرفتار حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کی...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیرِ اعظم نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیرِ اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،لیویز اہلکار نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،وطن کے امن کی خاطر جان قربان کرنے والے علی نواز شہید کو سلام پیش کرتے ہیں.
TOKYO: ہیروشیما پر 6 اگست 1945 کو امریکی ایٹم بم حملے کے دوران ایک نوعمر لڑکی کا پیانو جوہری تباہی سے بچ گیا۔ یہ پیانو آکیکو کاواموتو کی ملکیت تھا، جو دھماکے کے مرکز سے محض 800 میٹر کے فاصلے پر موجود تھیں اور 19 سال کی عمر میں حملے کے اگلے دن وفات پا گئیں۔ کاواموتو کا خاندان 1933 میں ہیروشیما منتقل ہوا تھا اور یہ پیانو ان کے ساتھ آیا تھا۔ حملے کے وقت پیانو شیشے کے ٹکڑوں سے متاثر تو ہوا، لیکن یہ بڑی حد تک محفوظ رہا۔ اس پیانو کو اب تعلیمی مقاصد اور خصوصی پرفارمنسز میں استعمال کیا جاتا ہے، اور یہ جوہری ہتھیاروں سے ہونے والی ہولناک تباہی کی یاد دہانی...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں تھانہ شکئی پر خوارجی دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی گئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل صادق نور کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہید پولیس کانسٹیبل صادق نور کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔ خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے کانسٹیبل صادق نور کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل صادق نور نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کرکے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا، پولیس کانسٹیبل صادق نور کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، کانسٹیبل...
ویب ڈیسک : جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکئی کے پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، حملے میں کانسٹیبل صادق نور شہید ہوگئے ۔ ڈی پی او آصف بہادر کا واقع کے متعلق کہنا ہے کہ 40 سے 30 دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، جس کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان دو سے تین گھنٹے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اطلاع ملتے ہی وانا سے بھاری پولیس نفری شکئی کے لئے روانہ ہوئی، تاہم بزدل دہشتگرد رات کے تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں کانسٹیبل صادق نور شہید ہوئے ۔ بانی کا غصہ، 21 اکتوبر کے واقعہ پر اب اہم ارکان کو سزا سنا دی ڈی...

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں
اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں

اسلام آباد: جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان جسٹس محمد شفیع صدیقی، چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ سے عہدوں کا حلف لے رہے ہیں
اسلام آباد: جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان جسٹس محمد شفیع صدیقی، چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ سے عہدوں کا حلف لے رہے ہیں

پی ٹی آئی میں بس کانوں میں بات ڈالنے کی دیر ہوتی ہے، لوگوں کی قسمت کے فیصلے ہو جاتے ہیں، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سابق رہنما اور ممبر اسمبلی شیر افضل مروت نے مجھے پارٹی سے کیوں نکالا، اس کا جواب میری پارٹی کے پاس ہے ہی نہیں، جنہوں نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا وہ شوکاز کے باوجود پارٹی میں موجود ہیں، سلمان اکرم راجا خود کو ڈی فیکٹو سیکرٹری جنرل کہتے ہیں، جسے عام زبان میں غاصب کہتے ہیں۔ جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں ممبر اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے ایک سال میں 3 مرتبہ پارٹی سے نکالا گیا، فی الحال تو یہ جیت گئے ہیں لیکن میں پھر واپس آؤں گا، جنہوں نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا وہ شوکاز کے باوجود پارٹی میں موجود ہیں۔ شیر افضل...
اسلام آباد:حکومت نے مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق ملک میں13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.98 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی ہوئیں جب کہ 15 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیا میں کیلے، چکن، انڈے، لہسن، چینی، مٹن، بیف، دودھ، دہی، اور دال ماش شامل ہیں۔...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا نام لے کر کسانوں کا استحصال نہیں کیا جا سکتا، 90 فیصد کسانوں کو جن کے پاس ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم زمین ہے انہیں سہولیات اور بجلی پر سبسڈی دی جائے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کسانوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی معاملات میں آئی ایم ایف کو مداخلت کی اجازت دی تو ہمارے نظام میں داخل ہونے کی کوشش ہورہی ہے، شرم نہیں آتی یہ کہتے ہوئے کہ آئی ایم ایف نے ہنس کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا نام لے کر کسانوں کا استحصال نہیں کیا جا سکتا، 90 فیصد کسانوں کو جن کے پاس ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم زمین ہے انہیں سہولیات اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) ایک سینیئر سرکاری اہلکار شہزاد زہری نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ’’ہرنائی ضلعے میں ایک حملے میں دس کان کن مارے گئے۔‘‘ لیکن خبر رساں ادارے روئٹرز نے حکومتی اہلکاروں کے حوالے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ بتائی ہے۔ ہرنائی ضلعے کے ایک اور سینیئر سرکاری اہلکار سلیم ترین نے اے ایف پی کو بتایا کہ مزدور کام کی جگہ سے بازار کی طرف خریداری کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی نشانہ بنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیسی ساختہ بم کا دھماکا تھا۔ پاکستان: عسکریت پسندوں کی ’گوریلا کارروائیوں‘ میں اضافہ ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر ولی کاکڑ نے...
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو خط ترلے کرنے کی آخری حد ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ خط کا مفصل جواب وصول کنندہ کی جانب سے آ چکا ہے۔ عمران خان کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا مطلب پنجابی میں بتائوں تو ترلے کرنے کی آخری حد ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جن کو خط لکھا گیا انہوں نے کہاکہ میں اس خط کو پڑھوں گا بھی نہیں اور ویسے ہی وزیر اعظم کو بھیج دوں گا۔ اگر خط وصول کنندہ نہیں پڑھیں...
عمران خان کا آرمی چیف کو خط ترلے کرنے کی آخری حد ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو خط ترلے کرنے کی آخری حد ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ خط کا مفصل جواب وصول کنندہ کی جانب سے آ چکا ہے۔ عمران خان کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا مطلب پنجابی میں بتائوں تو ترلے کرنے کی آخری حد ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جن کو خط لکھا گیا انہوں نے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نےاپنےبیان میں کہا بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو خط لکھنےکا مطلب ترلےکرنےکی آخری حد ہے ،خط کا مفصل جواب وصول کنندہ کی جانب سے آ چکا ہے۔ سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی احاطے میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن کو خط لکھا گیاانہوں نےکہاکہ میں اس خط کو پڑھوں گا بھی نہیں،وزیر اعظم کو بھیج دوں گا،اگر خط وصول کنندہ نہیں پڑھیں گے تو وزیر اعظم بھی نہیں پڑھیں گے،یہ خط انہی خطوط کی ایک کڑی ہے،جب انکی صوبوں میں حکومت تھی اوروزیرخزانہ شوکت ترین ملک کوڈیفالٹ کروانے پر تلے ہوئےتھے۔ مجھے کیوں نکالا؛شیرافضل مروت نے وقفہ سوالات میں اپنے ہی ارکان سے...
کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، جہاں بابراعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے کا موقع ہوگا۔ تیز ترین 6 ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کے پاس ہے، جنہوں نے محض 123 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی موجود...
واشنگٹن:امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل رواں سال کے وسط تک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ایران کے جوہری پروگرام کو کئی ہفتوں یا مہینوں تک پیچھے دھکیل سکتا ہے لیکن اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خطرات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس کے مطابق اسرائیل ایران کی فردو اور نطنز جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ تنصیبات ایران کے جوہری پروگرام کا اہم حصہ ہیں، تاہم اسرائیلی اور امریکی حکومتوں نے اس رپورٹ پر کوئی سرکاری تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس...
جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت یکساں سول کوڈ ایکٹ لاکر مسلمانوں سے وہ حقوق چھین لینا چاہتی ہے جو انہیں ملک کے آئین نے دئیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیت علماء ہند اتراکھنڈ نے نینی تال ہائی کورٹ میں آج ایک پٹیشن داخل کی اور چیف جسٹس کے سامنے مینشن بھی کیا اور اس پر اسی ہفتے عدالت میں سماعت متوقع ہے۔ جمعیت علماء ہند کی جاری ریلیز کے مطابق جمعیت علماء ہند کی طرف سے اس اہم مقدمے کی پیروی سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل کریں گے۔ مولانا ارشد مدنی نے...
چوپال میں ویرانی سی تھی۔نتھو، پھتو اور چاچا شیدا کا اضطراب چہرے سے عیاں تھا۔چپ سائیں نے جیسے ہی کھنگورا ماراتوسب سیدھے ہوگئے۔ نتھو، پھتو احتراماً کھڑے ہوگئے۔بعد از سلام چپ سائیں نے ان کو بیٹھنے کااشارہ کیا۔ چوپال میں سب لوگ سرگوشیاں کرنے لگے۔ چپ سائیں توقف کے بعد بولے، ہاں بھائی شیدے کیاحال ہے؟۔ چاچا شیدا بولا سائیں جی ویسے تو سب ٹھیک ہے لیکن میرا بیٹا ولایت چلا گیا ہے۔ میں نے زمین کا رقبہ فروخت کرکے اس کی ضد پر ولایت بھجوایا ہے، اس کی ماں تو اس پر راضی نہیں تھی لیکن دل پرپتھر رکھ کر اس کوبھجوایا۔سائیں جی وہ کہتا تھا کہ اب زمین پر کاشتکاری نہیں کرنی اور واپس آکر شہرمیں بڑاگھر بناؤں...
ابوظہبی (انٹرنیشنل ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے اپنے بلیو ویزا کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جو کہ ایک 10 سالہ رہائشی پرمٹ ہے جو ان افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں، جیسا کہ خلیج ٹائمز نے رپورٹ کیا۔ یہ اعلان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2025 میں منگل کو کیا گیا۔ اپنے ابتدائی مرحلے میں، بلو ویزا 20 پائیداری کے ماہرین اور موجدین کو دیا جائے گا، جیسا کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیات اور وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی (ICP) نے بتایا۔ بلیو ویزا ماحولیاتی کام کے چیمپئنز کو تسلیم کرنے اور ان کی حمایت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ...
تبادلے سے جج کا سٹیٹس تبدیل نہیں ہوتا، اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی تبدیل کرنے کیخلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشنز مسترد کرنے کے فیصلے میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینئر پیونی جج برقرار رکھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی تبدیل کرنے کیخلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشنز مسترد کرنے کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامرفاروق نے 8 صفحات پر مشتمل ریپریزنٹیشنز مسترد کی اور 3 صوبائی ہائیکورٹس سے ججز کے تبادلے کے بعد ہائیکورٹ میں تبدیل کی گئی سینیارٹی لسٹ برقرار رکھی۔فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر آنے والے...

اسلام آباد میں کسی اسپتال کو سرکاری پلاٹ ملے تو اس کا آڈٹ کیوں نہیں ہوتا؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سوال
جنید اکبر— فائل فوٹو چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اس اجلاس کے دوران رکن کمیٹی ثناء اللّٰہ مستی خیل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے انڈیکس میں پاکستان دو درجے نیچے چلا گیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے پاکستان میں کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ گئی ہے۔چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ دس فیصد آڈٹ پیراز کی بھی ریکوری کرلیں تو سالانہ بجٹ سے زیادہ ہوگی، ہمیں پی اے سی میں صرف آڈٹ پیراز پر بات کرنی چاہیے، پی اے سی میں ہمیں اپنے حلقوں کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’’مشکل فیصلے کیے مگر آگے بھی سفر آسان نہیں ہے۔‘‘ اگرچہ اس دوران معیشت میں بہتری کے اشارے ملے ہیں۔ دو سال پہلے کے مقابلے میں اب جس قسم کے معاشی حالات ہیں، اس میں ڈیفالٹ کی بازگشت شامل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کی خاطر اب زیادہ بے چینی اور بے یقینی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا۔ ایک سال یا ڈیڑھ سال قبل کی بات ہے جب آئی ایم ایف سے قرض لینے کی خاطر پاکستانی حکام کو بہت زیادہ بھاگ دوڑ کرنی پڑی تھی۔ موجودہ حکومت کی کارکردگی اس سلسلے میں بہتر رہی ہے ۔ آج کل کی معاشی صورت حال مئی جون...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے خلیجِ میکسیکو کا نام خلیجِ امریکا رکھ دیا ہے۔ اس فیصلے کا فوری اطلاق کرتے ہوئے گوگل میپ میں خلیج کا نیا نام شامل کردیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے اس فیصلے پر میکسیکو کی طرف سے شدید ردِعمل سامنے آٰیا ہے۔ امریکی میڈیا میں بھی اس حوالے سے تنقیدی ریمارکس شایع ہوئے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے خلیجِ میکسیکو کا نام بدلنے کی بات کہی تھی مگر خیال کیا جارہا تھا کہ وہ اس حوالے سے کچھ وقت لیں گے اور کوئی بھی فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا جائے گا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ خلیجِ میکسیکو...
ایف بی آر کی 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ فریز، قائمہ کمیٹی کے فیصلے کا انتظار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے تصدیق کی ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کا حتمی فیصلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات کے بعد کیا جائے گا۔ چیئرمین ایف بی آر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ قائمہ کمیٹی کے حتمی منٹس کا انتظار ہے، جب تک ان کا جواب موصول نہیں ہوتا، گاڑیوں کی خریداری کا عمل فریز رہے گا۔انہوں نے مزید وضاحت...
برلن:ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس (CPI 2004) کے مطابق پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں مزید 2درجے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان 135ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان کا نمبر 133 تھا، جس کا مطلب یہ ہے کہ کرپشن (بدعنوانی) کے لحاظ سے پاکستان کی پوزیشن مزید خراب ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کرپشن پرسیپشن اسکور 100 میں سے 27 ہے جو کہ پچھلے سال 25 تھا تاہم اس درجہ بندی میں کمی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ملک میں بدعنوانی کے معاملات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس انڈیکس میں پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک قرار...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین کو اگر روس کیخلاف امداد چاہیے تو اب اسے امریکا کو نایاب زمینی معدنیات کی صورت میں ادائیگی کرنا ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس کیخلاف 300 بلین ڈالرز کی سپورٹ کے بدلے یوکرین سے ادائیگی چاہتے ہیں جو نایاب زمینی معدنیات کی صورت میں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یوکرین کو بتا رہے ہیں کہ ان کے پاس بہت قیمتی نایاب زمینی معدنیات ہیں۔ ہم یوکرین کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ہماری امداد کو اپنی نایاب معدنیات اور دیگر چیزوں کو فراہم کرکے یقینی بنائے گا۔...
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارا یہ رونا تھا کہ کوٹہ سسٹم سندھ کے شہری علاقوں میں رہنے والوں پر روزگار کے دروازے بند کرتا ہے، تاہم اب سندھ حکومت کی پالیسیوں کے سبب پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلہ لینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے ڈومیسائل کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے بچوں کے مستقبل اور میرٹ کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ ان کا کوٹہ...
لاہور: رکشہ ڈرائیور ایک خاتون کا جہیز کا سامان لے کر فرار ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق رکشہ ڈرائیور خاتون کا قیمتی سامان لے کر فرار ہوگیا، جس پر اسمارٹ سیف سٹی شیخوپورہ نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ خاتون نے 15 ہیلپ لائن پر کال کرکے اطلاع دی تھی۔ شکایت موصول ہوتے ہی ملزم کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیا۔ ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے کیمروں سے رکشے کا روٹ بیک ٹریک کیا۔ ترجمان کے مطابق اسمارٹ سیف سٹی شیخوپورہ کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کیے، جس کے بعد پولیس نے چند گھنٹوں میں...
سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیس: آجکل جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ فیشن بن چکا،جسٹس حسن رضوی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ آجکل جلاؤ گھیراؤ کرنا، توڑ پھوڑ کرنا ایک فیشن بن چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی سماعت کر رہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل سلیمان راجہ نے اپنے دلائل کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ کل کیلئے معذرت چاہتا ہوں، ٹریفک میں پھنسنے کے سبب نہیں پہنچ...
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ واپس جانے کا حق نہیں دیا جائے گا، کیونکہ ان کے لیے غزہ سے کہیں بہتر رہائشی علاقے فراہم کیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ غزہ کے باہر فلسطینیوں کے لیے چھ مختلف جگہوں پر نئے رہائشی علاقے بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے ایک مستقل رہائش گاہ قائم کرنا چاہتے ہیں، اور اگر وہ غزہ واپس بھی آنا چاہیں تو اس میں کئی سال لگیں گے کیونکہ غزہ ابھی رہائش کے قابل نہیں ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کے لیے نئے اور محفوظ رہائشی علاقے بنائے جائیں گے۔ ان...
یوم یکجہتی کشمیر ایک رسمی دن نہیں بلکہ ایک عہد، ایک حوصلہ، ایک امید کا دن ہے۔ یہ دن اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد صرف یہ کہ کشمیریوں کی حمایت کرنا بلکہ دنیا کو یہ باور کرانا بھی ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیر کی آزادی کے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے اور کشمیر کی آزادی تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آزادی کی اس جنگ میں پوری پاکستانی قوم اْن کے پشت پر کھڑی ہے اور وہ دن بھی دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور وہاں کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے۔...

پاکستان اورآئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے‘ فضل الرحمن( مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری)
پشاور (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے،حکومت، فوج کو وسائل پر قبضے کی اجازت نہیں، آئین کو بوجھ سمجھنے والی مقتدرہ کو بات پسند نہیں آتی تو غدار کہا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جرگے میں قبائل اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ امن کے قیام کیلیے بامقصد اور موثر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔اعلامیے...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گزشتہ ماہ ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے گھر پر ایک حملے کا شکار ہوئے تھے، جس میں انہیں چاقو مار کر لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ اس واقعے کے بعد ان کے گھر کے باہر CCTV کیمرے نصب کیے گئے اور مشہور اداکار رونت رائے کی سیکیورٹی ایجنسی کو ان کی حفاظت کے لیے مقرر کیا گیا۔ لیکن حیران کن طور پر سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ سیکیورٹی لینے کے حق میں نہیں ہیں اور وہ اپنی زندگی میں کسی بھی قسم کے باڈی گارڈز کے ساتھ چلنا پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا، "میں نے کبھی سیکیورٹی پر یقین نہیں رکھا۔ لوگ کہہ رہے تھے...
میرپورماتھیلو ،اسسٹنٹ کمشنر بابر علی شہر میں منافع خوروں کیخلاف کارروائی کاجائزہ لے رہے ہیں
ٹنڈوجام بلدیاتی ترقیاتی کاموں کا چیئرمین اکبر علی ٹگراور کونسلر جائزہ لے ر ہے ہیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اور تحریک انصاف کے راہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تقرری کے معاملے پر وکلا کا احتجاج جاری رہے گا سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم میدان نہیں چھوڑیں گے اپنی آواز اٹھائیں گے میں نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں سینیارٹی کا مسئلہ اٹھایا ہے پہلے اسے حل کر لیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کسی اور جج کو سپریم کورٹ لایا جاتا ہے جس سے ججز میں رنجش پیدا ہو سکتی ہے ہم اس اصول پر کھڑے ہیں کہ شخصیات آنے جانے والی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 فروری 2025ء) جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار برونو لامارکیز نے ایک غیرسرکاری امدادی ادارے (این جی او) کے کارکنوں پر حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں تین افراد کی ہلاکت ہو گئی تھی۔یہ واقعہ 5 فروری کو ملک کے جنگ زدہ صوبے جنوبی کیوو کے گاؤں کابیرانگیریرو میں پیش آیا جس میں سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ادارے ہیکس/ایپر کے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔رابطہ کار نے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں، ساتھیوں اور ان کے ادارے سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارکنوں نے جنگ سے تباہ حال لوگوں کو مدد پہنچانے کی کوشش میں جانیں دیں۔ اس المیے سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام عوامی انتخابی فیصلے کو نہ ماننے کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق اس عدم استحکام کی وجہ سے ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اور اس کا واحد حل تمام سیاسی قوتوں کا مل کر بیٹھنا ہے۔جہلم میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی حیثیت کو بندوق کی نوک پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ گرینڈ اپوزیشن الائنس کے ساتھ مذاکرات کرے تاکہ موجودہ بحران سے نکلا جا سکے۔ کریئر میں پہلی فائٹ ہارنے والا معروف باکسر برین انجری سے ہلاک فواد چوہدری نے بتایا...
JEHLUM: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام عوامی انتخابی فیصلے کو نہ ماننے کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق اس عدم استحکام کی وجہ سے ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اور اس کا واحد حل تمام سیاسی قوتوں کا مل کر بیٹھنا ہے۔ جہلم میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی حیثیت کو بندوق کی نوک پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ گرینڈ اپوزیشن الائنس کے ساتھ مذاکرات کرے تاکہ موجودہ بحران سے نکلا جا سکے۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس اپنے آخری مراحل میں ہے اور جلد عوام کے سامنے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر آگئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کی نوکری پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت دورا ن سروس انتقال کرنے والے سر کاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سرکاری ملازمت دینے کی پالیسی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ان سروس ڈیتھ پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دیدی، اب دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمت نہیں ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی میں تبدیلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت کی گئی ہے، جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں ڈویژنوں...
درخواست میں استاد کا مؤقف ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کرپاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور اسکول میں کر دے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں طلباء کی شرارتوں سے تنگ استاد نے پولیس میں شکایت درج کرا دی۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ استاد کی جانب سے تھانا یکہ توت میں طلبا کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست میں استاد کا مؤقف ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کرپاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور اسکول میں کر دے۔ درخواست پر پولیس کا کہنا تھا کہ طلباء کو سمجھا سکتے ہیں، ان پر سخت کارروائی نہیں کر سکتے، پولیس نے طلباء کے والدین کو...

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،فلسطین کا 2 ریاستی حل ہی مسئلے کا واحد حل ہے: ڈار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، یہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی حالت زار پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنےکی امریکی و اسرائیلی تجویز...
پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری دیم اسلم چودھری کے تبادلے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے نئے چیف سیکریٹری کے لیے وفاق کو 3 نام ارسال کر دیے۔ چیف سیکرٹری کے لیے شہزاد بنگش، فخر عالم اور شہاب علی شاہ کے ناموںپر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں جبکہ فخر عالم چیف سیکرٹری سندھ کے عہدے پر کام کر چکے ہیں۔چیف سیکریٹری ندیم اسلم 2023ءسے خیبر پختون خوا میں تعینات ہیں۔
ویب ڈیسک : حکومت نے دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت دینے کی سہولت ختم کر دی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق یہ سہولت سپریم کورٹ کے 18 اکتوبر 2024 کے فیصلے کے تحت واپس لی گئی ہے اور فیصلے کا اطلاق بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تاریخ سے ہو گا ۔ تاہم دورانِ سروس انتقال کر جانے والے ملازمین کے اہلِ خانہ کو وزیرِاعظم معاونت پیکج کے تحت دیگر مراعات فراہم کی جاتی رہیں گی۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی...
اسلام آباد:حکومت نے دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت دینے کی سہولت ختم کر دی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ سہولت سپریم کورٹ کے 18 اکتوبر 2024 کے فیصلے کے تحت واپس لی گئی ہے اور فیصلے کا اطلاق بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تاریخ سے ہو گا ۔ تاہم دورانِ سروس انتقال کر جانے والے ملازمین کے اہلِ خانہ کو وزیرِاعظم معاونت پیکج کے تحت دیگر مراعات فراہم کی جاتی رہیں گی۔ میمورنڈم کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق قانون نافذ کرنے والی...
اسلام آباد:حکومت نے دورانِ ملازمت انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو نوکری دینے کی پالیسی ختم کر دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔یہ سہولت 18 اکتوبر 2024 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت واپس لی گئی ہے اور اس فیصلے کا اطلاق بھی اسی تاریخ سے ہوگا۔ دورانِ ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کے لیے وزیراعظم معاونت پیکیج کے تحت دیگر مراعات برقرار رہیں گی۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ یہ فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اُن شہداء پر لاگو نہیں ہوگا...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیرِاعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ دہلی کے انتخابات میں بی جے پی کی بھرپور کامیابی دراصل کانگریس اور عام آدمی پارٹی (آُپ) کی آپسی لڑائی کا نتیجہ ہے۔ ایک انٹرویو میں عمر عبداللہ نے کہا کہ کانگریس اور آپ کے درمیان اختلافات جب حد سے بڑھ گئے تو اِس کا بھرپور نقصان انہیں پہنچا اور بی جے پی نے فائدہ اٹھایا۔ دہلی کے ووٹرز کو بی جے پی اور کانگریس کی آپس کی لڑائی سے غلط پیغام گیا۔ دہلی سے سٹے ہوئے نئی دہلی میں بی جے پی حکمران ہے جبکہ دہلی میں آپ کی حکومت رہی...
چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری—فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری کے تبادلے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت نے نئے چیف سیکریٹری کے لیے وفاق کو 3 نام ارسال کر دیے۔چیف سیکریٹری کے لیے شہزاد بنگش، فخر عالم اور شہاب علی شاہ کے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، آئی جی سندھ تبدیلی، وفاق تذبذب کا شکار اسلام آ باد سندھ اور خیبرپختونخوا کی صوبائی... ذرائع کا کہنا ہے کہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا...
بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہل کار شہید ہو گئے۔ شہید اہل کاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیا اللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، یہ حملہ اسی چوکی پر گزشتہ رات بھی کیا گیا تھا، جس میں شدت کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس حملے سے چند روز قبل کرک کے علاقے میں بھی پولیس چوکی پر حملہ ہوا تھا، جس میں 3 پولیس اہل کار شہید ہو گئے اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وضاحت کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے وہ شہداء جو دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہوتے ہیں، ان کے ورثاء پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ اس فیصلے کا اطلاق سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے کی گئی تقرریوں پر بھی نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت دینے کی سہولت ختم کر دی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سرکاری ملازمت کی دی گئی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کر...
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل اوپننگ سے متعلق سوال پر لب کشائی کردی۔ قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ اوپننگ کیلئے فخر زمان کیساتھ اوپننگ کمبی نیشن کیا ہوگا؟ جس پر کپتان نے جواب دیا کہ کنگ کرلے گا۔ ادھر 50 اوور فارمیٹ میں بابراعظم کی پوزیشن چھیڑنے پر انکے مداح ناراض ہیں، انکا کہنا ہے کہ کنگ کرلے گا، لفظ حسن علی نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کہا تھا جس کے بعد سے بابراعظم آؤٹ آف فارم ہیں اور کپتان کے الفاظ کہیں ٹیم کو پریشانی میں نہ ڈال دیں۔ دوسری جانب بابراعظم کے اعداد و شمار...
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل اوپننگ سے متعلق سوال پر لب کشائی کردی۔ قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ اوپننگ کیلئے فخر زمان کیساتھ اوپننگ کمبی نیشن کیا ہوگا؟ جس پر کپتان نے جواب دیا کہ کنگ کرلے گا۔ ادھر 50 اوور فارمیٹ میں بابراعظم کی پوزیشن چھیڑنے پر انکے مداح ناراض ہیں، انکا کہنا ہے کہ کنگ کرلے گا، لفظ حسن علی نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کہا تھا جس کے بعد سے بابراعظم آؤٹ آف فارم ہیں اور کپتان کے الفاظ کہیں ٹیم کو پریشانی میں نہ ڈال دیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں صوبوں سے تین ججز کے تبادلے کے معاملے پر جسٹس بابر ستار نے بھی چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھ د یا جس میں ٹرانسفر ججرز کی سنیارٹی لسٹ کے اجراء پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ جسٹس بابر ستار نے خط کے متن میں کہا کہ ہائیکورٹ ایڈمنسٹریشن کمیٹیز کی تبدیلی غیر قانونی ہے، سینیارٹی لسٹ اور ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے نوٹیفکیشن واپس لئے جائیں ۔ خط میں سینیارٹی لسٹ کے خلاف ریپریزنٹیشن فائل کرنے کا بھی تذکرہ کیا گیاہے ۔ خط کے مطابق بطور جج اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھائے بغیر ٹرانسفر ججز کو کمیٹی میں رکھنا غیرقانونی ہے، ججز کے ٹرانسفر نوٹیفکیشن میں کہیں نہیں لکھا ٹرانسفر عارضی ہے یا مستقل ہے ،...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 8 فروری کو جو ہوا، اس کے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔روز نامہ جنگ کے مطابق کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ابھی تقریب میں آیا تو سی ایس ایس کرنے والے بچے ملے، جو سمجھتے ہیں کہ 2024 کا رزلٹ ہی نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ سی ایس ایس رزلٹ نہ آنے پر طلباءعدالت گئے، 26ویں ترمیم کے بعد طلبا کو عدالت سے بھلا کیا انصاف ملے گا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 9 مئی اور 8 فروری میں جو ہوا اس کے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے...
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 8 فروری کو جو ہوا، اُس کے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکے۔کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ابھی تقریب میں آیا تو سی ایس ایس کرنے والے بچے ملے، جو سمجھتے ہیں کہ 2024 کا رزلٹ ہی نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ سی ایس ایس رزلٹ نہ آنے پر طلباء عدالت گئے، 26ویں ترمیم کے بعد طلبا کو عدالت سے بھلا کیا انصاف ملے گا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 9 مئی اور 8 فروری میں جو ہوا اس کے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔

سی بی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کریگی ،پارلیمنٹ عوامی امنگوں کی ترجمان ہے،سردار ایاز صادق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار اور شمولیتی ترقی کے لئے پارلیمانی روابط کا فروغ ضروری ہے،سی بی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی ،نظم و نسق اور شفافیت یقینی بنانے میں پارلیمان کا اہم کر دار ہوتا ہے ،فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن آج کا بڑا چیلنج ہے ،پارلیمنٹ ہی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں دولتِ مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے)ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے مشترکہ علاقائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر سردار...
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک محمد ابراہیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے...
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو ملک بدر کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور مودی حکومت کو اس پر سخت ایکشن لینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کی ملک بدر کئے جانے پر یہاں کے اپوزیشن لیڈران برہم ہیں۔ اس معاملے پر پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے نریندر مودی اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات پر سوالات اٹھائے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگر مودی ٹرمپ کے اتنے اچھے دوست ہیں تو ایسا کیوں ہونے دیا گیا۔ اس کے بعد اس نے پوچھا کہ ہمارا جہاز ان ہندوستانیوں کو لینے کیوں نہیں جا...
کراچی: جناح اسپتال میں زیر علاج امریکی خاتون سے امریکی قونصلیٹ عملے نے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون جناح اسپتال کراچی کے اسپشل وارڈ میں زیر علاج ہیں جہاں امریکی قونصلیٹ کے عملے کو جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر چنی لال، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان،ڈاکٹر یحیی، ڈاکٹر نوشین، ڈاکٹرانعام اور ڈاکٹر ذیشان نے ایک گھنٹے تک مریضہ سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈاکٹر چنی لال نے امریکی قونصلیٹ کے عملے کو بتایا کہ مریضہ کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، جب مریضہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور اس کے مختلف طبی ٹیسٹ کرانے پر معلوم ہوا کہ مریض کا ہیموگلوبن صرف 4 ہے، جس کے بعد خون کے...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 05 فروری 2025ء ) پی ٹی آئی رہنما کے مطابق یورپی یونین مدت ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سیکرٹری اطلاعات روف حسن کی جانب سے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز پر صحافی وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس سے متعلق بڑا انکشاف کیا گیا۔ روف حسن کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ یورپی یونین کا بیان سامنے آیا، یورپی یونین مدت ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے ججوں کے تبادلے کے اقدام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملکی مفاد میں نہیں ہوتے ہماری رائے کو مثبت سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا بلوچ نشین علاقہ علیحدگی کا اعلان کرنیکی پوزیشن میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ سکتا ہے فضل الرحمان نے زیادہ بڑی بات کر دی ہے، لیکن یہ ایک حقیقت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت ججوں کے تبادلے سے متعلق آئین میں دی گئی گنجائش کا بھرپور فائدہ اٹھارہی...
صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا نوٹس لے لیا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے اس سے متعلق سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سی این ڈبلیو کے افسران اپنے تبادلے پر اجازت کے بغیر گاڑی لے جاتے ہیں اور خالی عہدوں کی گاڑیاں اضافی چارج والے افسران استعمال کر رہے ہیں۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اس طرز عمل کے نتیجے میں متعلقہ محکمے میں گاڑیوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ گاڑیوں کی قلت کے باعث سرکاری امور متاثر ہو رہے ہیں۔مراسلے میں سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے نمبرد آزما یوکرین سے فوجی امداد کے بدلے قیمتی دھاتوں کا مطالبہ کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین سے ایک ایسا معاہدہ طے کرنا چاہتے ہیں جس سے یوکرین امریکا سے ملنے والی فوجی امداد کے بدلے وہاں پائی جانے والی اُن قیمتی دھاتوں کی سپلائی کرے جو الیکٹرانک ڈیوائسز میں کام آتی ہیں۔ پیر کے دن ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم یوکرین کو بتا رہے ہیں کہ اس کے پاس بہت قیمتی دھاتیں ہیں، ہم ایک ایسا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جس سے یوکرین اپنی قیمتی دھاتوں کے بدلے ہماری امداد حاصل کرے۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرین کو ٹرمپ پروف بنانے کی کوشش انہوں نے یہ بھی...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد بلوچستان کے امن، ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔ شرپسند عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں صوبے کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ سی پیک کی تکمیل پر کام تیزی سے جاری ہے۔ گوادر بندرگاہ وسطی ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا اور باقی دنیا کے درمیان پاکستان کو رابطے کا اہم ذریعہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال،...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے دیگر ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کو ٹرانسفر کیے جانے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، تقریب کے بعد چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر اور سینارٹی کے ایشو کو الگ الگ دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز ٹرانسفر کا معاملہ خوشی کی بات ہے،اسلام آباد وفاقی اکائیوں کی علامت ہے، یہ محض ایک ماربل کی سفید عمارت نہیں،جب ہم دور دراز علاقوں میں جاتے ہیں تو وہاں کے جج...
بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ابھیشیک شرما اور شبھمن گِل ان سے ڈرتے ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھیشیک شرما اور شبھمن گِل نے ڈیبیو ان کی زیرِ کپتانی کیا۔ جب وہ کپتان تھے تو انہوں نے ان دونوں کو رانجی ٹرافی میں شامل کرنے کے لیے کہا۔ وہ ان کی ترقی دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ دونوں ان کے ساتھ زیادہ مذاق نہیں کرتے نہیں، معلوم نہیں وہ کیوں ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ابھیشیک شرما تسلسل کے ساتھ بولنگ کرے۔ اس کی سیم پوزیشن اچھی ہے، اس کے اندر ایک اچھے بائیں ہاتھ کے اسپنر کی تمام خوبیاں...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے۔ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے اہل کاروں کی سی ایم ایچ میں عیادت کے بعد امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قلات میں پرسوں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، جس میں 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 23 خوارج جہنم رسید ہوئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، میں ابھی اسپتال سے ہوکر آیا ہوں، وہاں زخمیوں کی عیادت کی، جو کہ بہت حوصلہ مند نظر آ رہے تھے۔ ان کا...
اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ اگر حماس، غزہ کی پٹی پر اپنی حکمرانی جاری رکھے گی تو قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی رژیم کے مستعفی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کئے گئے وعدوں اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اسی دوران اسرائیلی وزیر ثقافت و سپورٹس "مکی زوھار" نے صیہونی فوج کے ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس، غزہ کی پٹی پر اپنی حکمرانی جاری رکھے گی تو قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو گا۔ دوسری جانب صیہونی قیدیوں کے لواحقین کے وفد نے اعلان کیا کہ...
یونان(نیوز ڈیسک)یونان کے سیاحتی جزیرے سینٹورینی میں چند گھنٹوں کے اندر 11 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،سرکاریحکام نے سکول بند رکھنے کا حکم دیدیا۔ زلزلوں کے ایک سلسلے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق سینٹورینی اور قریبی جزائر ریکارڈ شدہ تاریخ میں آتش فشانی کا سب سے بڑا مقام ہیں۔ اس کے گرد وپیش کے سمندر میں جھٹکوں کے ایک سلسلے کے بعد شہری تحفظ کے وزیر واسیلیس ککیلیاس سمیت سرکاری حکام نے اس اقدام کا حکم دیا۔ہلکی شدت کے درجنوں زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن میں اب تک شدید ترین زلزلے کی شدت 4.6 تھی۔ایتھنز یونیورسٹی کے شعبہ جیو فزکس کے مطابق اتوار کو 4.1 اور 4.5 شدت کے...