امریکن قونصلیٹ کا عملہ جناح اسپتال میں زیر علاج خاتون اونیجا سے ملنے پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی:
جناح اسپتال میں زیر علاج امریکی خاتون سے امریکی قونصلیٹ عملے نے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون جناح اسپتال کراچی کے اسپشل وارڈ میں زیر علاج ہیں جہاں امریکی قونصلیٹ کے عملے کو جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر چنی لال، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان،ڈاکٹر یحیی، ڈاکٹر نوشین، ڈاکٹرانعام اور ڈاکٹر ذیشان نے ایک گھنٹے تک مریضہ سے متعلق بریفنگ دی۔
ڈاکٹر چنی لال نے امریکی قونصلیٹ کے عملے کو بتایا کہ مریضہ کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، جب مریضہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور اس کے مختلف طبی ٹیسٹ کرانے پر معلوم ہوا کہ مریض کا ہیموگلوبن صرف 4 ہے، جس کے بعد خون کے تین پیک لگائے گئے اور اب مریضہ کا ہیموگلوبن 4 سے بڑھ کر 9 ہوگیا ہے جبکہ نفسیاتی مرض بائی پولرڈس اڈر کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے انکی حرکات اور سکنات کو مسلسل مانیٹرکیا جارہا ہے اور ادویات بھی دی جارہی۔
جناح اسپتال کے ترجمان جہانگیر درانی نے بتایا کہ امریکی قونصلیٹ عملے کو مریضہ کو اب تک دی جانے والی ادویات اور ٹیسٹوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مریضہ کے دیگر طبی مسائل پر بھی کسی حد تک بہتری آئی ہے۔
جناح اسپتال کے ترجمان کے مطابق امریکی خاتون کے ویزے کی مدت 11فروری کو ختم ہورہی ہے، میڈیکل بورڈ کی فٹنس کے بعد 11 فروری سے پہلے انہیں اسپتال سے ڈس چارچ کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 6 دن قبل امریکی خاتون کو جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ معائنے اور دیگر طبی ٹیسٹوں میں نفسیاتی بیماری بائی پولر ڈس آرڈر Bipolar Disorder کی تصدیق کی گئی تھی۔
چھ دن قبل جناح اسپتال میں زیر علاج اس امریکی خاتون کا ہیموگلوبن لیول 4 تھا جس کے بعد اس خاتون کو اب تک خون کے تین پیک لگائے گئے جس کے بعد ان خاتون کا ہیموگلوبن 9 تک آگیا ہے۔
ڈاکٹر چنی لال کے مطابق مریضہ خاتون پہلے سے بہت بہتر ہے، امریکی خاتون کو جگر کے بھی مسائل سامنا ہے جس کی ادویات بھی دی جارہی ہیں، امید ہے آئندہ چند روز میں مریضہ کی حالت بہت بہتر ہوجائے گی جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈس چارج کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جناح اسپتال کے امریکی خاتون میں زیر علاج جس کے بعد
پڑھیں:
اونچی ہیل والی سینڈل نہ دلانے پر خاتون شوہر کیخلاف تھانے پہنچ گئی
آگرہ (نیوز ڈیسک) میاں بیوی کے درمیان ان بن ہونا غیر معمولی بات نہیں، خاص طور پر جب شوہر بیوی کی کوئی فرمائش پوری نہ کر سکے تو اکثر اوقات لڑائی جھگڑے ہو جاتے ہیں، لیکن بعض اوقات ایسی باتوں پر جھگڑے طول پکڑ جاتے ہیں جن کو سن کر ہنسی روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر آگرہ میں ایسا ہی ایک مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش کی، تاہم شوہر نے جب اس کو سینڈل لا کر نہ دیا تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگئی اور میاں کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانے جا پہنچی۔
رپورٹ کے مطابق جب خاتون کی ہائی ہیل سینڈل کی فرمائش پوری نہ ہوئی تو اس نے شوہر سے جھگڑا شروع کر دیا، جھگڑا بڑھا تو یہ معاملہ فیملی کونسلنگ کے پاس گیا اور وہاں بھی حل نہ ہوا تو پھر خاتون پولیس تھانے پہنچ گئی۔خاتون نے جب تھانے پہنچ کر اپنے میاں کے خلاف شکایت درج کرانے کی وجہ بتائی تو پولیس اہلکاروں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی، تاہم پولیس نے معاملے کو سلجھانے کیلئے مذکورہ خاتون کے شوہر کو طلب کر لیا۔
شوہر نے پولیس کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل بھی اس کی بیوی نے اونچی ہیل کی سینڈل کی فرمائش کی تھی اور میں نے اس کی یہ فرمائش پوری بھی کی تھی، تاہم وہ تفریح کیلئے جاتے ہوئے اس ہائی ہیل کے باعث گر کر زخمی ہوئی تھی، اسی وجہ سے میں نے اس کو دوبارہ ہائی ہیل سینڈل نہیں دلائی۔مظلوم شوہر نے بتایا کہ دوسری بار فرمائش پوری نہ کرنے پر پہلے بیوی نے اس کے ساتھ جھگڑا کیا، معاملے کو فیملی کونسلنگ لے کر گئی اور پھر روٹھ کر میکے جا پہنچی اور اب تھانے میرے خلاف شکایت لے کر آگئی۔بعد ازاں پولیس نے دونوں کو سمجھا بجھا کر ان کے درمیان صلح کرائی جس کے بعد میاں بیوی راضی خوشی اپنے گھر واپس چلے گئے۔
پولیس کانسٹیبل کی ساتھیوں کیساتھ ملکر خاتون سے زیادتی، برہنہ ویڈیو بھی بنائی