آسٹریا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک لڑکا جاں بحق اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور چاقو بردار شخص 23 سالہ شامی پناہ گزین تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

حملے میں ایک 14 سالہ لڑکا ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ 

ابھی تک حملے کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا اور نہ ہی قاتل اور مقتول کے درمیان کوئی تعلق سامنے آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

تاحال گرفتار حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کی معلومات اہل خانہ سے اجازت ملنے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

 

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سرگودھا: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق، 3 شدید زخمی

سرگودھا (نیوز ڈیسک) سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ہونے سے دو نوجوان جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر شعیب اور بابر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ میں 15 سالہ ضامن عباس، 8 سالہ جان عباس اور 25 سالہ محمد جہانزیب شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سومی پر روس کا 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی
  • روس کے یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 ہلاک،80سے زائد زخمی
  • پرائیوٹ اسکول پرنسپل کی 9 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج
  • روس کے یوکرین میں بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 افراد ہلاک
  • روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملہ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • کراچی میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی
  • اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار
  • سرگودھا: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق، 3 شدید زخمی
  • ناک کی لونگ نے قتل کا معمہ حل کر دیا؛ بھارتی بزنس مین بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار
  • کراچی، پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان متعدد مقابلے، ایک ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار