سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا نوٹس لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا نوٹس لے لیا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے اس سے متعلق سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سی این ڈبلیو کے افسران اپنے تبادلے پر اجازت کے بغیر گاڑی لے جاتے ہیں اور خالی عہدوں کی گاڑیاں اضافی چارج والے افسران استعمال کر رہے ہیں۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اس طرز عمل کے نتیجے میں متعلقہ محکمے میں گاڑیوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ گاڑیوں کی قلت کے باعث سرکاری امور متاثر ہو رہے ہیں۔مراسلے میں سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال کرنے والے افسران کو گاڑیاں فوری واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور متنبہ کیا گیا ہے کہ گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سرکاری گاڑیوں
پڑھیں:
سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں نشہ آور اشیاء کے استعمال پر پابندی عائد
جنید ریاض: محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں نشہ آور اشیاء کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ۔
تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔
اس پالیسی کے تحت سگریٹ، ویپس، تمباکو، نیکوٹین پاؤچز اور دیگر نیکوٹین پراڈکٹس کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو احکامات جاری کیے ہیں اور واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا عدم تعمیل پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024
مزید برآں احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔