اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ اگر حماس، غزہ کی پٹی پر اپنی حکمرانی جاری رکھے گی تو قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی رژیم کے مستعفی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کئے گئے وعدوں اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اسی دوران اسرائیلی وزیر ثقافت و سپورٹس "مکی زوھار" نے صیہونی فوج کے ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس، غزہ کی پٹی پر اپنی حکمرانی جاری رکھے گی تو قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو گا۔ دوسری جانب صیہونی قیدیوں کے لواحقین کے وفد نے اعلان کیا کہ ہمارے نمائندے نے اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" سے مطالبہ کیا ہے کہ تبادلے کا یہ مرحلہ مکمل طور پر انجام پانا چاہئے۔ قیدیوں کے لواحقین نے کہا کہ ہم فوری طور پر تبادلے کا دوسرا مرحلہ چاہتے ہیں اور کم وقت میں اپنے پیاروں کی بحفاظت گھروں کو واپسی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ آج صیہونی رژیم اور حماس کے درمیان جنگ بندی و قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کا 16واں دن ہے۔ طے یہ ہے کہ آج ہی کے دن دوسرے مرحلے کے آغاز کے لئے مذاکرات شروع ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں مصر و قطر نے مرکزی ثالثین کے طور پر اپنا کردار ادا کیا لیکن اب ان مذاکرات کا آغاز واشنگٹن سے ہو گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قیدیوں کے تبادلے تبادلے کا

پڑھیں:

اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) فلسطینی گروپ حماس نے ہفتہ یکم فروری کے روز تین اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔ فرانس اور اسرائیل کی دوہری شہریت کے حامل اوفر کالدیرون اور یارڈن بیباس کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا جبکہ اسرائیلی اور امریکی شہری کیتھ سیگل کو بعد ازاں غزہ سٹی کی بندرگاہ پر رہا کیا گیا۔

یوں انیس جنوری کو جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک اٹھارہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔

مزید تین اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی

حماس کا اسرائیل پر غزہ کو امداد کی ترسیل میں تاخیر کا الزام

غزہ پٹی کے مستقبل کی منصوبہ بندی کا وقت آ چکا، چانسلر شولس

اس پیش رفت کے چند گھنٹوں بعد ہفتے کو ہی اسرائیلی حکام نے بھی 182 فلسطینیوں کو رہا کر دیا۔

(جاری ہے)

ان میں سے ڈیڑھ سو غزہ پہنچے جبکہ بتیس فلسطینیوں کو بس مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ لے گئی، جہاں سینکڑوں افراد نے ان کا استقبال کیا۔ رہائی پانے والے ایک شخص کو جلا وطن کر کے مصر بھیجا جائے گا۔ جنگ بندی کے اگلے مرحلے کے لیے مذاکرات آئندہ ہفتے

اب تک اٹھارہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جا چکا ہے جبکہ اس کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید 583 فلسطینیوں کو بھی رہائی ملی۔

باقی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور ان کی واپسی پر مذاکرات آئندہ ہفتے منگل کو شروع ہونے والے ہیں۔ مذاکرات کے اس دور یعنی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں غزہ سے اسرائیلی فوج کی واپسی پر بھی تبادلہ خیال ہونا ہے۔

جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران 33 یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے، جن میں بچے، خواتین، بوڑھے مرد اور بیمار اور زخمی افراد شامل ہیں۔

60 سے زائد مردوں کی رہائی دوسرے مرحلے میں ہونی ہے، جس پر مذاکرات ہونا ابھی باقی ہیں۔ ابتدائی چھ ہفتوں پر محیط جنگ بندی کی شرائط پر اب تک مجموعی طور پر عملدرآمد ہو رہا ہے، گو کہ کئی چھوٹے واقعات پیش آئے ہیں، جن کا الزام فریقین ایک دوسرے پر عائد کرتے ہیں۔ زخمی فلسطینوں کی مصر منتقلی

دریں اثناء جنوبی سرحد پر رفع بارڈر کراسنگ کھلنے کے بعد ہفتے کو چند فلسطینیوں کو علاج کی غرض سے مصر جانے کی اجازت دی گئی۔

ان میں امراض قلب میں مبتلا افراد سمیت سرطان میں مبتلا بچے بھی شامل تھے۔ حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے ایک اہلکار محمد زعقوت نے البتہ مریضوں کی بہت محدود تعداد میں منتقلی پر تنقید کی۔ ان کے مطابق اس وقت غزہ میں قریب اٹھارہ ہزار افراد کو بہتر طبی سہولیات درکار ہیں۔ جنگ کا پس منظر اور جنگ بندی معاہدہ

سات اکتوبر 2023 کو فلسطینی گروپ حماس نے اسرائیل میں ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔

اس حملے میں 1,208 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ حماس کے جنگجو ڈھائی سو کے قریب اسرائیلیوں کو یرغمال بنا کر بھی لے گئے تھے اور ان میں سے درجنوں اب بھی حماس کی قید میں ہیں۔ یورپی یونین، امریکا اور چند دیگر مغربی ممالک حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔

اس کے رد عمل میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی کارروائیوں میں غزہ میں تقریباﹰ 47,000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے اکثریت عام شہریوں کی تھی۔ 15 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد مصر اور قطر کی ثالثی اور امریکی حمایت سے عارضی جنگ بندی معاہدہ طے پایا، جس کا اس وقت پہلا مرحلہ چل رہا ہے۔

ع س / ع ت / ع آ (نیوز ایجنسیاں)

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ، نیتن یاہو مشاورت کے لیے امریکا پہنچ گئے
  •  پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا 
  • پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل
  • ملائیشیا اور پاکستان میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل
  • اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی
  • قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکمل: 3 اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی رہا
  • آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرا سفر آج سے شروع ہوگا
  • پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں مرحلہ آج شروع ہو گا
  • جنگ دوبارہ شروع ہو گی، صیہونی وزیر خزانہ