تاجر کا پاک بھارت میچ کے ٹکٹ مفت دینے کا اعلان،کھانا بھی ملے گا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
دبئی(سپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بھارتی نژاد تاجر اور ڈینیوب گروپ کے وائس چیئرمین، انیس ساجن نے کمپنی ملازمین میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹ مفت تقسیم کر دئیے۔ یہی نہیں مفت کھانے پینے کے ٹوکن اور گھر لے جانے کیلئے کھانےکے پیکٹ بھی ملیں گے۔
ڈینیوب گروپ کے ملازمین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ سمیت دبئی میں بھارتی ٹیم کے ہونے والے تمام میچز دیکھ سکیں گے۔
یادرہے متحدہ عرب امارات میں 3.
کچھ دلچسپ میچوں کے لیے مفت ٹکٹ تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان میں 20 فروری کو بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، 23 فروری کو بھارت بمقابلہ پاکستان، 2 مارچ کو بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ اور 4 مارچ کو سیمی فائنل شامل ہیں۔ مفت ٹکٹوں کے لیے ملازمین کا انتخاب لکی قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔
کمپنی نے اسٹیڈیم میں اسنیکس اور پانی خریدنے کے لیے مفت ٹکٹ کے ساتھ ساتھ کوپن فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ اس کے علاوہ میچ کے بعد کھانے کے پیکٹ دوبارہ گھر لے جانے کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج : اس بار عوام کو کتنے ہزار روپے کیش ملے گا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
دبئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے تیار: مکمل میچ لائن اپ
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم جسے دبئی اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم بھی کہا جاتا ہے، یہ گراؤنڈ پاک، بھارت سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ہائبرڈ ماڈل کے تحت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔
25 سے 30 ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والا اسٹیڈیم اس سے قبل 2021 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل سمیت آئی سی سی کے کئی بڑے ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے۔
اپنی مخصوص "رنگ آف فائر" فلڈ لائٹس کی وجہ سے مشہور یہ اسٹیڈم آنے والے ٹورنامنٹ میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
View this post on InstagramA post shared by International League T20 (@ilt20official)
بھارت کے میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا باضابطہ میزبان ہے، بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا۔
ماڈل کے تحت بھارت کے میچ دبئی میں ہوں گے جب کہ باقی ٹورنامنٹ پاکستان کے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
View this post on InstagramA post shared by ICC (@icc)
نیشنل اسٹیڈیم کراچی ، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹورنامنٹ کے لیے تیاریاں کی گئیں اور ان کی تیاریوں کا حال ہی میں کھیلی گئی پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی سہ فریقی سیریز میں تجربہ کیا گیا۔
ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ دلچسپ میچوں میں سے ایک بھارت اور پاکستان کا ٹاکرا 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
ورلڈ کپ میچوں میں بھارت کی ایک میچ میں شکست کے مقابلے میں 15 فتوحات کے برعکس چیمپیئنز ٹرافی میں کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 فتوحات کے ساتھ برتری حاصل ہے
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز کا شیڈول
20 فروری – بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت (گروپ اے)
23 فروری – پاکستان بمقابلہ بھارت (گروپ اے)
2 مارچ – نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت (گروپ اے)
4 مارچ - پہلا سیمی فائنل
آئی سی سی اور دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت یہ ہائبرڈ ماڈل 2027 تک لاگو رہے گا اور بھارت میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کے میچ بھی نیوٹرل وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔