وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے۔

کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے اہل کاروں کی  سی ایم ایچ میں عیادت کے بعد امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قلات میں پرسوں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، جس میں 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 23 خوارج جہنم رسید ہوئے۔  

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، میں ابھی اسپتال سے ہوکر آیا ہوں، وہاں زخمیوں کی عیادت کی، جو کہ بہت حوصلہ مند نظر آ رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کے سپوتوں کو اپنا خون دے کر ماضی کی فاش اور بڑی غلطیوں کا ازالہ کرنا پڑ رہا ہے، اس وقت پورے خلوص کے ساتھ ہمیں اپنی تمام توانائیاں مجتمع کرکے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہمارے جوان، افسر، سپاہی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی دوبارہ شروع ہونے والی لہر کے خاتمے کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آج اپنی صفوں میں اتحاد کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی، مجھے امید ہے کہ انشااللہ ہم مل کر فتح یاب ہوں گے اور پاکستان سرخرو ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

وزیرِاعظم شہباز شریف کا کوئٹہ کا خصوصی دورہ، زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کا خصوصی دورہ کیا اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں قلات سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑنے والے زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیرِاعظم نے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کے دوران ان کے جذبہ قربانی اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا، “آپ سب قوم کے ہیروز ہیں۔ پوری قوم کو آپ اور آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پاکستان کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے، کوئی دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ شہباز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے افواجِ پاکستان اور عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیرِاعظم نے بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کو صوبے کی ترقی کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ کے لیے ہر وقت مصروفِ عمل ہیں۔ “بلوچستان کے امن اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،” انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا۔

دورے کے دوران زخمی جوانوں نے وزیرِاعظم سے گفتگو کی، جس پر انہوں نے ان کی بہادری اور ہمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، وزیرِدفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِاطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور وزیرِبجلی اویس لغاری بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • فوج کے جوان خون کا نذرانہ پیش کررہے، ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا: وزیراعظم
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا کوئٹہ کا خصوصی دورہ، زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت
  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
  • سیاست کی کرکٹ، شہباز شریف کا بائونسر
  • بلوچستان میں آپریشن، جھڑپیں: 23 دہشتگرد ہلاک، 128 ایف سی اہلکار شہید
  • قلات میں آپریشن: 12 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید
  • قلات میں فورسز کا آپریشن؛ 12 دہشتگرد مارے گئے، 18 جوان شہید
  • وزیراعظم کی بیلاروس کے صدر کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارک باد