UrduPoint:
2025-04-15@09:47:35 GMT

بلوچستان: بم دھماکے میں گیارہ کان کن ہلاک، متعدد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

بلوچستان: بم دھماکے میں گیارہ کان کن ہلاک، متعدد زخمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) ایک سینیئر سرکاری اہلکار شہزاد زہری نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ’’ہرنائی ضلعے میں ایک حملے میں دس کان کن مارے گئے۔‘‘ لیکن خبر رساں ادارے روئٹرز نے حکومتی اہلکاروں کے حوالے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ بتائی ہے۔

ہرنائی ضلعے کے ایک اور سینیئر سرکاری اہلکار سلیم ترین نے اے ایف پی کو بتایا کہ مزدور کام کی جگہ سے بازار کی طرف خریداری کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی نشانہ بنی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیسی ساختہ بم کا دھماکا تھا۔

پاکستان: عسکریت پسندوں کی ’گوریلا کارروائیوں‘ میں اضافہ

ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر ولی کاکڑ نے قبل ازیں کہا تھا کہ حملے میں نو افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا تھا کہ متاثرہ افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور افسران واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ زیادہ تر متاثرین کا تعلق ملک کی شمال مغربی وادی سوات اور دیگر علاقوں سے تھا۔

حملے کی مذمت

ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حملے کی مذمت کی اور ''ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے فعال طور پر کام کرنے کے اپنے عزم‘‘ کا اعادہ کیا۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز کے لیے سن 2024 مہلک ترین سال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور صوبائی حکام نے بھی الگ الگ بیانات میں حملے کی مذمت کی ہے اور پولیس اور مقامی حکام کو حملہ کرنے والوں کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا، ''معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

''ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد روڑ کنارے نصب تھا۔‘‘ حملے کا شبہ بی ایل اے پر

اگرچہ فی الحال کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم پاکستانی حکومت ماضی میں اس طرح کے حملوں کے لیے بی ایل اے کو مورد الزام ٹھہراتی رہی ہے۔

تیل اور معدنیات سے مالا مال بلوچستان میں طویل عرصے سے شورش جاری ہے۔

جبکہ حالیہ مہینوں میں بلوچستان میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جنوری کے اواخر میں بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں 18 فوجیوں کی جان گئی تھی جبکہ 12 عسکریت پسند مارے گئے۔ یہ ایک ہی دن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر سب سے مہلک حملہ تھا۔

اس حملے سے چند روز قبل ہی 27 اور 28 جنوری کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے تحصیل گلستان میں عسکریت پسندوں نے ایف سی کی ایک چوکی پر خودکش حملہ کیا تھا، جس میں دو فوجیوں کی جان گئی جبکہ جھڑپ کے دوران دو خوکش حملہ آوروں سمیت پانچ عسکریت پسند مارے گئے۔

پاکستان میں دہشت گرد اب ملک بھر میں حملوں کے اہل، رپورٹ

اسی طرح پانچ جنوری کو حکام کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت کے قریب عسکریت پسندوں کے ایک بم دھماکے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

ان حملوں میں سے بیشتر کی ذمہ داری علیحدگی پسند بلوچ جنگجو تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

اسلام آباد میں قائم ایک تجزیہ کار گروپ سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق، دہشت گردانہ حملوں کے لحاظ سے گزشتہ سال پاکستان کے لیے ایک دہائی میں سب سے مہلک رہا۔ رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز پر عسکریت پسندوں نے 444 حملے کیے جن میں پولیس یا سکیورٹی فورسز کے 685 ارکان سمیت 1,500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق عسکریت پسندوں کے حملوں کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے بعد سب سے زیادہ جانی نقصان بلوچستان میں ہوا۔ ان حملوں میں تحریک طالبان پاکستان اور اس سے منسلک گروہ پیش پیش رہے ہیں۔ پاکستانی حکومت افغان طالبان پر الزام عائد کرتی ہے کہ وہ افغان سرزمین سے حملے کرنے والے عسکریت پسندوں کو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں لیکن طالبان ان الزامات کو رد کرتے ہیں۔

ج ا ⁄ ع ت (اے پی، اے ایف پی، روئٹرز)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عسکریت پسندوں سکیورٹی فورسز حملے کی مذمت حملوں کے کے مطابق رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

سومی پر روس کا 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک مذہبی تہوار کے موقع پر جان بوجھ کر یہ تباہی کی گئی، حملے کے وقت بڑی تعداد میں لوگ اپنی گاڑیوں میں، عوامی ٹرانسپورٹ اور قریبی رہائشی عمارتوں میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے شمالی شہر سومی پر روس کی جانب سے 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یوکرینی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی شہر سومی کی سڑکوں پر 2 روسی میزائل آگرے جس سے بس اور گاڑیوں میں سوار کئی شہری نشانہ بنے اور ان حملوں کے نتیجے میں کئی گھر اور تعلیمی ادارے منہدم ہوگئے۔

یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے روسی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردانہ اقدام قرار دے دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے روس کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رواں سال یوکرین پر ہونے والے سب سے مہلک حملہ ہے۔ یوکرین کے صدر نے سوشل میڈیا پر حملے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ایک تباہ شدہ بس اور جلی ہوئی گاڑیاں دکھائی دے رہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا’صرف بدمعاش لوگ ہی ایسا کرسکتے ہیں، جو عام لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں جب کہ یہ حملہ پام سنڈے (ایک مذہبی تہوار) کو کیا گیا جس دن سب لوگ چرچ جارہے ہوتے ہیں۔ صدر زیلنسکی نے امریکا اور یورپ سے مطالبہ کیا کہ وہ روس کے خلاف سخت اقدامات کریں کیوں کہ روس جان بوجھ کر اسی قسم کی دہشت پھیلارہا ہے اور وہ جنگ کو طول دے رہا ہے جب کہ روس پر دباؤ کے بغیر امن ممکن نہیں ہے۔

یوکرین کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک مذہبی تہوار کے موقع پر جان بوجھ کر یہ تباہی کی گئی، حملے کے وقت بڑی تعداد میں لوگ اپنی گاڑیوں میں، عوامی ٹرانسپورٹ اور قریبی رہائشی عمارتوں میں موجود تھے۔ ولادی میر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف آندری یرماک نے کہا کہ ان میزائلوں میں کلسٹر گولہ بارود استعمال کیا گیا تھا جو روس کی جانب سے اس لیے استعمال کیا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عام شہریوں کو قتل کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری پر حملے کے بعد کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکا
  • مستونگ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید،19 زخمی
  • مستونگ، دشت روڈ پر دھماکہ ،3 اہلکار شہید 19 زخمی
  • نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 51 افراد ہلاک، 22 زخمی
  • یوکرین کے شہر سومی پر روسی میزائل حملے میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک 117 زخمی
  • روس کا یوکرینی شہرسومی پرمیزائل حملہ، 34 افراد ہلاک
  • سومی پر روس کا 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی
  • روس کے یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 ہلاک،80سے زائد زخمی
  • لکی مروت: پولیس کے سرچ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملہ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی